01 - عرض حال

السلام علیکم اراکین ون اردو،
موسموں کی تبدیلی گزرتے وقت کا استعارہ ہے۔ بہار رت خوشی کی علامت ہے۔۔ رنگ' روشنی' خوشبوؤں سے سجا" ون اردو میگ" کا دوسرا شمارہ پیش خدمت ہے۔۔جس کی زیبائش میں شامل اس کے اپنے اراکین کی بےلوث محبت' محنت اور ہمت نے میگ انتظامیہ کو بھی حوصلہ عطا کیا اورہم اپنے دوسرے شمارے کی طرف پیش قدمی کر سکے۔۔ ہم ایک بار پھر کامیابی کی جانب گامزن ہیں آپ کی بدولت۔۔

آمد بہار بذات خود ایک انقلاب کی نوید ہوتی ہے۔۔ ہر اٹھا پہلا قدم نوید بہار ہوتا ہے' ضمانت ہوتا ہے اگلے کئی قدموں کی'آپ کی ہمت کی آپ کے جنون کی' جو آپ کو منزل عطا کریں۔۔ ایسی ہی ایک "صبح بہار" میں اٹھایا گیا ایک قدم۔۔ " ون اردو۔ کام"۔۔ آج اپنے تیسرے سنگ میل کو عبور کر کے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔۔
اردو دنیا کو ایک بہترین فورم کا تحفہ دینے کے لیے اس کی انتظامیہ' ممبران سب نے بہت محنت کی ہے۔ اس میں ایک پوسٹ کرنے سے لے کر کئی ہزار تھریڈز شروع کر کے ون اردو کو مفید فورم بنانے میں اراکین ون اردو ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔۔
ون اردو میگ بھی ون اردو کی سالگرہ کی خوشیاں بڑھانے میں آپ کے ساتھ ہے۔ اس ماہ کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں کچھ نئے رائٹرز' کچھ نئے سلسلے' میگ کو دیا گیا نیا اسلوب اور ون اردو کی سالگرہ کے لیے کچھ خصوصی تحاریر آپ کی رائے کی منتظر ہیں۔۔ اپنے میگ کو مکمل کرنے میں آپ کا ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ ہے کہ آنے والا ہر شمارہ پہلے سے بہتر ہوگا۔۔ ان شاء اللہ
چلتے چلتے ایک بات۔۔ ہماری آنکھیں آئینے ہیں۔۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہ گرد آلود نہ ہوں' کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پاس کا منظر بھی صاف دکھائی نہیں دیتا۔۔ چاہے وہ کتنا ہی خوش کن اور خوش رنگ ہو۔۔
اپنا بہت خیال رکھئے گا۔۔
مدیرہ اعلٰی :
میم سّید