02 - نعت ﷺ از فرید ندوی

نعت

آپ کی ذات

فکر کا قبلہ ، دل کا مدینہ آپ کی ذات
طاعتِ رب کا اول زینہ آپ کی ذات

سارے نبی کا حلقہ خاتم کی مانند
اور اُس خاتم میں ہے نگینہ آپ کی ذات

ظلم و شقاوت کے بے رحم تھپیڑوں میں
امن و اخوت کا ہے سفینہ آپ کی ذات

صورت و سیرت دونوں میں ہیں لاثانی
قدرت کا بے مثل خزینہ آپ کی ذات

آپ کا اسوہ سارے طریقوں سے اعلیٰ
جینے کا انمول قرینہ آپ کی ذات

فرید ندوی