08 - مزاحیہ شاعری از عتیق الرحمان

کچھ بننے بنانے کے لئے محنت ضروری ہوتی ہے
مار کھانے کے لئے بھی شرارت ضروری ہوتی ہے

اس خیال سے ہمیشہ، پٹتے رہے ابا سے ہم
زندہ رہنے کو بھی کچھ حرارت ضروری ہوتی ہے

پیام محبت بھیجتے ہیں ، ہم بغیر لکھے اکثر
پکڑے جانے کے لئے "عبارت" ضروری ہوتی ہے

اس کا گفٹ اسے دیا، اس کا گفٹ پہنچایا اسے
کامیابی کی خاطر یہ تجارت ضروری ہوتی ہے

اس لئے دکھاتے ہیں شادی سے پہلے لڑکیاں
"پھندا ڈالنے سے پہلے زیارت ضروری ہوتی ہے"

آج کل بدل گئ ہے ریکوائرمنٹ رشتوں کی بھی
لڑکے کا "باہر ہونا" یا وزارت ضروری ہوتی ہے

ہو جو مطلوب سو قتلوں میں، ایم این اے ہے وہ سچا
ہزاروں والے کے لئے صدارت ضروری ہوتی ہے