02 - انسٹالیشن پیکج بنائیں از امان

ونڈوز ایکس پی کی ایک اور زبردست یوٹیلیٹی، اکثر آپ سوفٹ ویئر انسٹال کرتے ہیں تو جو پراسیس ہوتے ہیں کہ نیکسٹ، پاتھ اور سب انسٹالیشن پراسیس، اگر آپ یہی سب خود سے بنانا چاہتے ہیں تو:

1) اسٹارٹ مینو میں جاکر رن پر کلک کیجئے

2) iexpress لکھ کر اینٹر کیجئے۔

http://img532.imageshack.us/i/68355091.jpg/

3) آپ کے پاس یہ ونڈو کھلے گی، جس میں آپ create new self extraction والا آپشن سلیکٹ کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔

http://img390.imageshack.us/i/60298614.jpg/

4) اگلی ونڈو اس طرح کی ہوگی، جس میں آپ دوسرا آپشن extract files only سلیکٹ کیجئے اور نیکسٹ پر کلک کیجئے۔

http://img694.imageshack.us/i/13843629.jpg/

5) اگلی ونڈو اس طرح کی ہوگی جس میں آپ اپنی انسٹالیشن / ایکسٹرایکٹ پیکج کا ٹائٹل دے سکتے ہیں اپنی پسند کا۔

http://img122.imageshack.us/i/21605986.jpg/

6) اگلی ونڈو اس طرح کی ہوگی جس میں دو آپشن ہیں:

http://img532.imageshack.us/i/65134982.jpg/

no prompt: کوئی مسیج نہیں آئے گا فائلز ایکسٹرایکٹ / انسٹال کرنے سے پہلے

prompt user with: یہاں آپ کوئی بھی مسیج لکھ سکتے ہیں جیسے "do you want to extract these files" یا جو بھی آپ کنفرمیشن مسیج لکھنا چاہتے ہوں۔

7) اگلی ونڈو لائسنس کی ہوگی، اس میں بھی دو آپشن ہیں، ایک تو یہی کہ لائسنس انفارمیشن نہ دکھائیں یا پھر دکھائیں، دکھانے کی صورت میں آپ نوٹ پیڈ میں کوئی بھی مناسب سا ٹیکسٹ لکھ لیں جسے آپ لائسنس کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہوں اور پھر ڈسپلے لائسنس سلیکٹ کرکے اس ٹیکسٹ فائل کو سلیکٹ کرکے اوکے کیجئے۔

http://img139.imageshack.us/i/18241250.jpg/

8 ) اگلی ونڈو جو ہے اس میں آپ وہ فائلز ایڈ کیجئے جس کا آپ پیکج بنا رہے ہیں یعنی جو فائلز آپ چاہتے ہوں کہ انسٹال ہوں، ایکسٹرایکٹ ہوں۔ add بٹن پر کلک کرکے فائل سلیکٹ کریں، اور ایک سے زیادہ کرنی ہوں تو ایڈ پر کلک کرکے کرتے جائیں جتنی آپ نے کرنی ہے۔ جب فائنل ہوجائے فائلز کی لسٹ تو نیکسٹ پر کلک کیجئے۔

http://img83.imageshack.us/i/47330081.jpg/

9) اگلی ونڈو میں ڈیفالٹ (default) ہی رہنے دیں، یا آپ کی مرضی کے اوپر کے انسٹالیشن / ایکسٹریکشن ونڈو کس طرح سے نظر آئے۔

http://img715.imageshack.us/i/41564689.jpg/

10) اگلی ونڈو ہے جس میں آپ اختتامیہ مسیج دے سکتے ہیں جیسے FILES COPIED یا INSTALLATION COMPLETE وغیرہ وغیرہ پھر نیکسٹ پر کلک کیجئے۔

http://img682.imageshack.us/i/62297848.jpg/

11) اگلی ونڈو میں آپ وہ جگہ بتائیں جہاں آپ نے یہ انسٹالیشن پیکج فائل / سیٹ اپ کو سیو کرنا ہے، براؤز (browse) پر کلک کریں اور نیچے file name والے باکس میں نام لکھ دیں جو بھی آپ رکھنا چاہتے ہوں اور جگہ بتا دیں کہ کہاں سیو ہو۔ پھر سیو (save) پر کلک کردیں۔ نیچے دیئے گئے دو آپشن میں پہلا آپشن آپ کی مرضی کے اوپر ہے کہ فائلز کاپی کا پراسیس دکھانا چاہتے ہیں کہ نہیں، بہتر ہے اسے unchecked ہی رکھیں اور دوسرے آپشن پر چیک لگا کر نیکسٹ پر کلک کریں۔

http://img411.imageshack.us/i/81108923.jpg/

12) اگلی ونڈو جو ہے اس میں آپ اپنے اس پیکج / سیٹ اپ کو سیو بھی کرسکتے ہیں یعنی اگر کبھی آگے کچھ تبدیل کرنا چاہتے ہوں اس پیکج میں تو سیو کیجئے ورنہ پھر don't save کو سلیکٹ کرکے نیکسٹ۔

http://img443.imageshack.us/img443/8216/54668707.jpg

13) اگلی ونڈو میں نیکسٹ پر کلک کریں۔ وہ سیٹ اپ بنائے گا اور ایک ونڈو شو کرے گا جس میں آپ سیٹ اپ بننے کے پراسیس کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں پھر فنش بٹن پر کلک کریں۔

http://img386.imageshack.us/i/99328162.jpg/

لیں جی آپ کا سیٹ اپ بن گیا۔۔مبارک ہو، اب وہاں جائیں جہاں پر سیٹ اپ فائل کو سیو کرنے کا دیا تھا، وہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے دیئے گئے نام کی فائل موجود ہے ونڈوز سیٹ اپ آئکن کے ساتھ۔

http://img683.imageshack.us/i/61769039.jpg/

اب آپ اس کو چلا کر بھی دیکھ سکتے ہیں، اس فائل کو رن کیجئے، پہلے وہ آپ سے کنفرمیشن مانگے گا اگر آپ نے دی ہوگی اسٹیپ نمبر 6 میں اور اس کے بعد لاسئنس اگر دیا ہوگا آپ نے اسٹیپ نمبر 7 میں تو۔

پھر آپ کے سامنے ونڈو آئے گی جس میں آپ وہ جگہ بتائیں گے جہاں آپ کی فائلز کاپی ہوں، اپنی مرضی کی جگہ دیجئے براؤز کرکے اور اوکے پر کلک کریں، وہ فائلز کاپی کرنا شروع کردے گا۔ اور پھر فنش کا مسیج دے گا اگر آپ نے دیا ہوگا اسٹیپ نمبر 10 میں۔

اب آپ جا کر دیکھ سکتے ہیں اس جگہ جہاں کاپی کرنے کی جگہ دی تھی، آپ کی ایڈ کی ہوئی ساری فائلز وہاں پر موجود ہوں گی۔۔

کیوں جی، ہے نا کمال کی بات۔ باقی آپ اسٹیپ نمبر 4 میں دیئے گئے باقی دونوں آپشن پر اب خود بھی ٹرائے کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کیا کام کرتے ہیں۔ یہ ٹپ صرف فائلز کو ایکسٹریکٹ / کاپی کرنے کی ہے۔