03 - ایکسل میں اردو اعداد و شمار از امان

سب سے پہلے اس فائل کو ڈاؤنلوڈ کرلیں اپنے پی سی پر۔

http://www.2shared.com/file/12220477...11/Rupees.html

نوٹ: اس فائل سے آپ کے پی سی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اور سوائے اردو میں اعدادوشمار کے کسی اور کام کے لیے نہیں یہ فائل۔

1) سب سے پہلے تو مائیکرو سوفٹ ایکسل کو اوپن کرکے ٹولز (tools) مینو میں مائکرو (macro) والے آپشن کے اندر وژوئل بیسک ایڈیٹر (visual basic editor) سلیکٹ کریں۔

2) آپ کے سامنے ایڈیٹر کھل جائے گا، فائل مینو میں جاکر امپورٹ فائل پر کلک کریں، اور ڈاؤنلوڈ کی ہوئی فائل کو سلیکٹ کرکے اوپن پر کلک کردیں۔

3) اب ایڈیٹر کو بند کردیں، اور اپنی ایکسل کی شیٹ پر واپس آکر کسی بھی سیل میں کوئی بھی فیگر / اماؤنٹ لکھیں، اور اس کے برابر والے سیل میں یہ فنکشن لکھیں:

=rupees(cell address)

http://img199.imageshack.us/img199/9407/91669971.jpg

اور اینٹر کریں۔
http://img532.imageshack.us/img532/411/43849397.jpg

مثال میں سیل ایڈریس A1, A2, A3, A4, A5, A6, ہیں