04 - اینی سوفٹ تھری ڈی فلیش گیلری از امان

اینی سوفٹ تھری ڈی فلیش گیلری (Aneesoft 3D Flash Gallery)

یہ سوفٹ ویئر آپ کی پکچرز کو بہت خوبصورت اور دیدہ زیب انیمیٹڈ گیلری میں دکھاتا ہے۔ اس کے لیے نہ آپ کو فلیش پروگرامنگ جاننے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی خاص محنت کی۔ سوائے اپنے امیجز / پکچرز کو ایڈ کیجئے اور پری ڈیفائنڈ ٹیمپلیٹ میں سے کوئی ایک گیلری اسٹائل کو سلیکٹ کریں اور فائل کو پبلش کردیں۔

یہ تین اسٹیپ اپلیکشن ڈیجیٹل بلاگ، ڈیجیٹل فوٹو البم، اور ملٹی میڈیا ویب سائٹس کے لیے بہت کارآمد ہے۔

اس کی خوبی اس کا طریق استعمال کا انتہائی آسان ہونا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ دیدہ زیب تھری ڈی گیلریز کا ہونا۔ جسے آپ اپنی پکچرز کے ساتھ پبلش کرکے دوسروں کو امپریس کرسکتے ہیں۔

بس ایک مشکل یہ ہے کہ یہ بھی پیڈ سوفٹ ویئر ہے۔ انٹرنیٹ پر اس کے کریک دستیاب ہیں۔

طریق استعمال

1) سوفٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد انسٹال کریں۔ (اگر کریک بھی ہے تو، سوفٹ ویئر انسٹالیشن کے بعد کریک والی فائل چلا دیں)

2) انسٹال ہوئی اپلیکشن اینی سوفٹ تھری ڈی فلیش گیلری کو اوپن کریں۔

3) سب سے پہلے آپ کے پاس ADD PHOTO کا ٹیب ہوگا، جس میں آپ ایڈ فوٹو کے بٹن سے اپنی مطلوبہ پکچرز، امیجز کو ایڈ کرسکتے ہیں۔ (ایک سے زائد امیجز کو سلیٹ کرنے کے لیے ایڈ فائل کرکے وہ ساری فائلز کو سلیٹ کریں اگر ایک ہی فولڈر میں ہیں تو سلیکٹ آل یا پھر کنٹرول کی سے جو جو مطلوبہ امیجز ہیں انہیں سلیکٹ کرکے اوپن کردیں)۔

4) اب اسی ٹیب میں آپ دوسرے آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں، جیسے فوٹو کو ایڈیٹ کرنا، کیپشن (ٹائٹل) دینا۔

5) ایڈ فوٹو کے برابر میں ہی دوسرا ٹیب ہے TEMPLATE کا، اس میں جائیں اور وہاں آپ کو تین کیٹگری نظر آئیں گی، کول، تھری ڈی شیپ، تھری ڈی وال۔ سب کو دیکھ لیں اور جو آپ کو اچھا لگے اسے سلیٹ کرلیں اس پر کلک کرکے۔ یہیں پر آپ اپنی ڈیجیٹل فلیش گیلری میں میوزک بھی ایڈ کرسکتے ہیں (ADD MUSIC) کے بٹن کے ذریعہ، اور سیٹنگ بٹن کے ذریعہ آپ بیک گراؤنڈ کلر، بیک گراؤنڈ امیج، اور اسے آٹو میٹک پلے ہونے کے لیے بھی سیٹنگ کرسکتے ہیں۔

6) مطلوبہ سیٹنگ، اور ڈئزائن سے مطمئن ہوکر تیسرے نمبر کے ٹیب PUBLISH پر کلک کریں۔ یہاں آپ کے سامنے مختلف آپشن ہوں گے جیسے:

• SWF - فلیش فائل جنریٹ کرنا چاہتے ہیں اگر۔ (اس فائل کو فلیش پلیئر یا کسی بھی براؤزر میں اوپن کرکے ویو کیا جاسکتا ہے)
• EXE - فلیش پلئر میں رن کرنے کے لیے
• EMAIL - اس کے ذریعہ پہلے وہ فائل کو پبلش / سیو کرکے ای میل کی سہولت بھی دیتا ہے، مگر اس کے لیے آپ کو اپنے ای میل اکاؤنٹ کی سیٹنگ سے روشناس ہونا ضروری ہے
• HTML - ویب پیج کی صورت میں ایس ڈبیلو ایف وائل کو امبیڈ کرکے ایچ ٹی ایم ایل (ویب پیج) بناتا ہے
• SCR - اس کے ذریعہ آپ اسکرین سیور بنا سکتے ہیں اس گیلری کا۔

7) اب جہاں سیو کی ہے فائل، وہاں جاکر اسے چلائیں، فلیش پلیئر ہے تو swf فائل اس میں بھی اوپن ہوجائے گی اور براؤزر میں بھی۔ مطلوبہ گلیلری آپ کے سامنے ہوگی، جس پکچر کو زوم کرنا ہے اس پر کلک کریں، تو وہ بڑی ہوجائے گی، اور دوبارہ کلک کرنے پر وہ گیلری میں واپس چلی جائے گی۔

ڈاؤن لوڈ لنک

http://www.aneesoft.com/download/win...sh-gallery.exe

نوٹ: کریک کی صورت میں اگر سافٹ ویئر کے غیرقانونی استعمال کے تحت کسی پر الزام آتا ہے تو میں یا ون اردو فورم منیجمنٹ کسی بھی طرح کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

اسکرین شاٹس:

http://img189.imageshack.us/i/36153196.jpg/

http://img638.imageshack.us/i/97955851.jpg/

http://img411.imageshack.us/i/68584238.jpg/

http://img256.imageshack.us/i/40650147.jpg/

http://img534.imageshack.us/i/96117603.jpg