01 - گولا کباب از امبر

اجزاء:
قیمہ مٹن/لیمب/بیف باریک ایک کلو
لال مرچ پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون
نمک 1 ٹی اسپون یا حسب ذائقہ
ادرک کا پیسٹ 1 ٹی اسپون
کچا پپیتا کا پیسٹ 2 ٹیبل اسپون
دہی ( پھینٹ لیں) 1 کپ
فرائیڈ پیاز/براؤن پیاز 3 میڈیم پیاز کو سلائس کرنے کے بعد براؤن کر کے چورا کرلیں

گرم مصالحے

کالی مرچ ثابت 14 سے 16
لونگ 5 سے 6
ثابت کالا زیرہ 4/3 ٹی اسپون
بڑی الائچی 6
ان سب کو ملا کر باریک پیس لیں

قیمہ میں تمام مصالحے اچھی طرح مکس کیجئے اور 20 سے 25 منٹ کے لیے رکھ دیں
اب اگر اوون میں بیک کرنے ہیں تب قیمہ میں ہی 3 ٹیبل اسپون آئل ملالیں اور ان کو لمبے کباب کی شیپ دیجے اور گیس مارک 4 پر پری ہیٹڈ اوون میں بیک کریں جب کباب کا مصالحہ ڈرائ ہوجائے تب نکال لیں تقریبا 40 سے 45 منٹ لگیں گے بیک ہونے میں۔
اور اگر اوون میں بیک نہیں کرنے ہیں تب 2/1 کپ آئل پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر کبابز کو فرائ کیجئے اور کباب ڈالنے کے بعد ڈھک کر دونوں سائیڈز سے فرائ کرکے نکال لیں

سلاد, رائتہ , چٹنی نان/ پوری/پوری پراٹھا کے ساتھ سرو کیجئے

http://i43.tinypic.com/25hnzmt.jpg