03 - لب شیریں از امبر

اجزاء:
دودھ 1 لیٹر

کارن سٹارچ/کارن فلور یا ونیلا کسٹرڈ فلیور جو اچھا سا تھک ہو
جائے

چینی حسب زائقہ
300 ml سےml 200 کریم

کلر سویاں 3 کھانے کے چمچ

جیلی 1 پیکٹ

نٹس بادام پستے 2 ،2کھانے کہ چمچ

کشمش 3 سے 2 کھانے کہ چمچ

اس کو بنانے کے مختلف انداز ہیں
اس کا بیس کسٹرڈ ہوتا ھے جو کہ کارن فلور یعنی کہ کارن سٹارچ سے بناتے ہیں اور آپ کو کہیں ونیلا
فلیور کسٹڑڈ میں بھی لب شیریں ملتا ھے

زیادہ تر یہ کارن سٹارچ سے ہی اچھا لگتا ھے

دودھ کو بوائل کرنے کے بعد چینی جو کہ آپ اگر زیادہ رکھیں تو اچھا ہوگا کیوںکہ اس میں کریم اور سویاں شامل ہوں گی اس لیے چینی اگر نارمل سے زیادہ ہو تو اچھا ھے اس میں آپ کارن سٹارچ یا ونیلا کسٹڑڈ کو ٹھنڈے دودھ یا پانی میں ملا کر گرم دودھ میں شامل کر کے گاڑھا سا کسٹرڈ بنا لیں اس کو کافی تھک ہونا چاہیے بعد میں اس میں فروٹس اور کریم ایڈ ہوگی اس لیے یہ تھوڑا پتلا ہو جائے گا

اب اس کو ٹھنڈا کرلیں

سویاں جو کہ تھوڑی موٹی ہوتی ہیں یہ ڈفرینٹ کلرز میں آتی ہیں ان کو بوائل کرلیں گل جانے کے بعد ٹھنڈا کر لیں

نٹس بادام پستے کاٹ لیں
200 ml فریش کریم کو بیٹ کرکے
تھک کرلیں

آپ کریم تھوڑی کم یا زیادہ کر سکتے ہیں یا ایسے اندازہ لگا لیجئے کہ ٹیسٹ کرنے سے صرف کریم کا فلیور نہ آئے بلکہ جو کسٹرڈ ھے وہ کریمی ہوجائے

اسٹرابیری جیلی اس کو بنا کر سیٹ کرلیں پھر کیوبز میں کاٹ لیں اسٹرابیری فلیور لب شیریں میں زیادہ ا ستعمال کیا جاتاہے کہ وائیٹ میں پنک اچھا لگتا ھے

فروٹس جو بھی سیزنل فروٹس ہیں آپ وہ سب ڈال سکتے ہیں

سیب اچھا نہیں لگتا اور میلن کی فیملی کے کوئ فروٹ بھی ایڈ مت کیجے گا

پائن ایپل کیلے آم ( آم بہت جوسی نہ ہو ورنہ پانی پانی ہو جائے گا) انگور
یا پھر کاک ٹیل فروٹس کا کین اس کا اچھی طرح سیرپ نکال دیں۔

کسٹڑڈ کو اچھا ٹھنڈا کرنے کے بعد اس کو آپ کو بیٹ کرنا ہوگا کہ سموتھ ہوجائے

اب کسٹرڈ کو بیٹ کرنے کے بعد جب سموتھ ہو جائے اس میں کریم ( اگر فریش کریم ہے تو اس کو بیٹ کرلیں) سویاں، نٹس ،کشمش، فروٹس کو ڈالنے کے بعد مکس کیجے اور لاسٹ میں جیلی ڈالنے کے بعد ٹھنڈا سرو کیجے

http://i40.tinypic.com/293hjz7.jpg