04 - کچھ باتیں کام کی از امبر

microwave صاف کرنے کے لیے ایک bowl میں پانی ڈالئے اس میں 1 لیمن کو کاٹ کر مائکرو میں3 سے 2 منٹ کے لیئے گھمائیے 1 منٹ کے بعدکھولئے اور صاف کرلیں بہت آرام سے آئل کے نشان وغیرہ صاف ہوجائیں گے

چاول جب بھی بوائل کریں پانی میں جب بوائل آجائے تب نمک شامل کیجئے نمک پہلے ڈالنے سے پانی دیر سے بوائل ہوتا ہے

لیمن یا کسی بھی سٹریس کا جوس نکالنے سے پہلے اگر تھوڑی دیر کے لیے نیم گرم پانی میں ڈال دیں یا micro میں45 سے 30 سیکنڈز رکھ دیں تو بہت آسانی ہو جاتی ہے

گرین پتوں کی ویج کو کسی بھی ڈش کے لئے اگر بوائل کرنا ہو تب بوائل کے فورا بعد ان کو یخ ٹھنڈے پانی میں ڈالئے اور ڈھکن کھول کر پکائیے
اس طرح ان کا کلر گرین ہی رہے گا

شاہی ٹکڑے جب بھی بنائیں بریڈ ایک دن پہلے کی
ہو اور اگر آپ بریڈ کوٹوسٹر میں ٹوسٹ کرلیں یا اوون میں ڈرائ کرلیں یا اگر تیز دھوپ میں بریڈ کو کسی صاف کپڑے سے کور کر کے کچھ دیر رکھ دیں تو اس کا موئسچر ختم ہوجائے گا اس طرح بریڈ کو جب فرائی کریں تو بہت کم آئل کو جذب کرے گی اور گریسی نہیں ہوگی
آپ اس کو توے یا پین میں نہیں کیجئے گا کیونکہ وہ بریڈ کو ڈرائی نہیں کرے گا

کچھ ٹپس وش کی طرف سے کچن سیکشن کے لیے
یہ ٹپس اور کام کی باتیں کچن سیکشن میں سائیڈز فلنگ کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہیں

FROM WISH
گروسری ٹپس

یہاں کچھ ٹپس درج ہیں جن پر عمل کر کے آپ بچت اور بہتر گروسری کر سکیں گے۔

گروسری جانے سے پہلے ایک لسٹ لازمی بنائیں تاکہ آپ کو آپکی ضرورت کی اشیاء کا پتہ ہو۔ ورنہ بہت سی غیر ضروری چیزیں بھی خریدی جائیں گی۔

لسٹ بنانے کے لیے ایک کاغذ فریج پر چِپکا دیں۔ کسی چیز کے ختم ہونے یا ضرورت ہونے کی صورت میں فوراً لکھ لیں۔

ایک مہینے کی بجائے ایک ہفتے کا مینیو طے کریں اور خریداری کریں۔

اسٹورز میں اُن سیکشنز میں نہ جائیں جن سیکشنز کی چیزیں آپ نے نہیں خریدنی۔

شاپنگ کرنے سے پہلے گھر سے کچھ کھا کر جائیں۔ تاکہ وہاں مختلف اشیاء دیکھ کر آپ کی بُھوک زور نہ پکڑ لے اور آپ بجٹ سے ہٹ کر خرچہ کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

گروسری کرتے وقت بہتر یہی ہے کہ بچوں کو ساتھ مت لے کر جائیں ورنہ اُن کی بے جا فرمائشیں پوری کرنے میں بھی بجٹ کر ڈسٹرب ہونے کا خطرہ ہے۔