04 - کیوٹ گیل سے مینا تک۔۔۔۔۔ون اردو پر میرے دو سال از مینا

فروری 2010 میں ون اردو جوائن کیے دو سال ہوگئے ہیں۔ ان دو سالوں میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ نت نئے دوست بنے اور بہت سے پرانے چھوٹے بھی۔۔ (ہی ہی ہی سارا ٹائم یہاں جو نکلتا ہے)۔۔ مگر میں پھر بھی خوش ہوں کہ ملا بہت اور گنوایا بہت کم۔

ون اردو پر آمد "کیوٹ_گیل" (cute_gal) کی آئی ڈی سے ہوئی تھی۔ اور شاید ناولز ڈھونڈتے ہوئے آئی تھی۔ شروع میں صرف ناولز پڑھے اور اس کے بعد سوچا کہ مجھے بھی ناول پوسٹ کرنے چاہئیں۔ سب سے پہلا جو ناول پوسٹ کیا وہ فرحت اشتیاق کا "ہمسفر"تھا۔
سب سے پہلے یہاں صبا سے بات ہوئی تھی اور ان کو کافی تنگ کیا تھا ناول پوسٹ کرتے ہوئے۔ شروع شروع میں تو صرف ناولز ہی پوسٹ کیے۔ ویک اینڈ پر سارا دن میں ناولز ہی اپلوڈ کرتی تھی۔ بلکہ گھر میں بکس ہونے کے باوجود میں نے لائبریری سے بکس لا کر اپلوڈ کی ہیں۔
یہاں نیوجرسی میں پبلک لائبریریز میں اردو بکس نہیں ملتیں۔ جبکہ نیویارک میں مل جاتی ہیں۔ جب میں نیویارک میں رہتی تھی تب ایک دو بار وہاں سے بکس لاکر پڑھی تھیں۔
اب مسئلہ تھا کہ لائبریری کارڈ کیسے بنے گا دوسری اسٹیٹ میں کیونکہ دوسری اسٹیٹ میں جاکر لائبریری کارڈ تو بن جاتا ہے لیکن اس کے لیے میمبرشپ فیس دینی پڑتی ہے۔ اس کا حل یہ نکالا کہ اپنی کزن کی منتیں کیں کہ وہ کوئینز سے من ہیٹن آئے اور اپنے نام سے لائبریری کارڈ بنا کر مجھے دے۔ خیر میری کزن بہت سوئیٹ ہے اس نے اپنا کارڈ بنا کر دیا۔ 1-2 بار تو لائبریری سے بکس لا کر پوسٹ کردیں۔ پھر جب میرے چاچو پاکستان موو ہوئے تو ان کی ساری بکس پر میرا قبضہ ہوگیا ان میں سے تھوڑی بہت یہاں اپلوڈ بھی کی ہیں۔
ویسے میری امی بہت تنگ ہیں مجھ سے وہ اس لیے کہ جب ان کی کوئی فرینڈ موو ہورہی تھیں تو ان کے پاس سے ڈھیر سارے پرانے ڈائجسٹ نکلے وہ شاید Recycle کر دیتیں لیکن میں وہ سارے ان کے پاس سے لے کر اپنے گھر لے آئی۔ انہیں اعتراض اس بات پر تھا کہ پڑھے ہوئے ڈائجسٹ جمع کر کے رکھنے کی کیا تک ہے۔ اب انہیں کیا پتا تھا کہ میں کس لیے جمع کررہی تھی۔ ویسے اس اسکیننگ (ویسے میں تو کیمرے سے پکس لے کر پوسٹ کرتی ہوں اسکینر اس لیے نہیں یوزکرتی کہ اس سے شور بہت ہوتا ہے اور پریکٹس نہیں ہے یوز کرنے کی تو ٹائم بھی بہت لگتا ہے) کی وجہ سے بہت ڈانٹ سنی ہے۔ بلکہ اب تو گھر میں سب عادی ہوگئے ہیں۔
کمپوزنگ اسکواڈ میں ہانیہ کی وجہ سے آئی۔ ان کا پی ایم آیا تھا کہ آپ "ہم سا ہو تو سامنے آئے" میں شامل ہوجائیں۔ کمپوزنگ مشن شروع ہونے کے ایک مہینے بعد میں اس میں شامل ہوئی تھی۔ ہانیہ نے مجھے تو کمپوزنگ پر لگا دیا اور خود اب آتی ہی نہیں ہیں۔ ہما سے دوستی کمپوزنگ مشن میں شامل ہونے کے بعد ہوئی تھی۔ کمپوزنگ کی وجہ سے اردو ٹائپنگ بہت اچھی ہوگئی ہے اور صرف اردو میں لکھنے کی وجہ سے اردو بھی بہت اچھی ہوئی ہے۔ ہما کو بھی بہت تنگ کیا ہے بلکہ اب بھی کرتی ہوں۔ ان کے پاکستان جانے کے بعد ہمارا کمپوزنگ بورڈ بالکل سنسان ہوگیا تھا۔ ہما کا اسٹائل بہت پسند ہے اب چاہے وہ شہزادی کہنے کا انداز ہو یا چٹاخ لگانے کا۔
ناولز سیکشن کی موڈ میں اتفاقیہ طور پر بنی تھی۔ صبا کسی مصروفیت کی وجہ سے فورم سے غائب تھیں اس لیے ناولز کی فہرست اپڈیٹ نہیں ہورہی تھی۔ میں نے ایک ناول پوسٹ کیا تو کسی ممبر نے پی ایم کیا کہ یہ تو پہلے ہی پوسٹ ہوچکا ہے لیکن فہرست میں ایڈ نہیں ہوا۔ خیر اسے تو ڈیلیٹ کروادیا ٹیم بھائی سے لیکن اتنی محنت ضائع ہونے پر افسوس بھی ہوا تھا۔ تو کافی سارے پی ایمز کیے ٹیم بھائی کو کہ فہرست اپڈیٹ نہیں ہے اس لیے اتنی محنت ضائع ہوئی۔ ٹیم بھائی بھی شاید میرے اتنے پی ایمز سے تنگ آگئے تھے اس لیے انہوں نے یہ کہا کہ میں نے آپ کو ناولز سیکشن کا موڈ بنا دیا ہے اب خود ہی اپڈیٹ کرلیں فہرست کو۔
ون اردو سے ناولز لے کر کچھ لوگ دوسری سائٹ پر پوسٹ کرتے ہیں اس وجہ سے ایک، دو فورم پر جاکر لڑائی بھی کی ہے۔ لیکن پھر شکر ہے عقل آگئی اور اس کا حل یہ نکالا کہ واٹر مارک لگانا شروع کیا۔ شروع میں صرف میں اور دعا ہی واٹر مارک لگاتے تھے۔ اس پر کافی اعتراض بھی ہوا تھا لیکن پھر آہستہ آہستہ سب ہی سمجھ گئے کہ کیوں ضروری ہے واٹرمارک لگانا۔ لیکن واٹر مارک لگانے کے باوجود بھی ناولز دوسری سائٹ پر پوسٹ ہوتے رہے۔ وہ لوگ واٹر مارک ایڈیٹ کر کے پوسٹ کررہے تھے۔ تو فراز بھائی کی تجویز پر "کینڈی واٹر مارک" لگانا شروع کیا۔ اور اب شکر ہے اس کی وجہ سے کوئی ٹینشن نہیں ہے۔
ون اردو اس لیے بھی عزیز ہے کہ اس کی وجہ سے بہت اچھی اچھی فرینڈز ملی ہیں جیسے حرف دعا، مونا، حوریہ، خلوص اور صبا۔ ملاقات صرف دعا سے ہوئی ہے۔ مونا سے ان شاءاللہ کراچی جانے پر ہوگی۔ دعا اور میں نے ملنے کا پروگرام تو کافی بار بنایا تھا لیکن وہ بار بار کینسل ہوجاتا تھا پھر فائنلی ایک دن ڈیسائڈ کیا جس دن وہ بھی فارغ ہوتی ہے اور میں بھی۔ اب وہ دوڈھائی گھنٹے کے فاصلے پر ہے مجھ سے، اس لیے یہ ڈیسائیڈ کیا کہ کہیں درمیان میں ملتے ہیں تا کہ نہ اسے زیادہ ڈرائیو کرنی پڑے اور نہ مجھے۔ خیر اپنے ساتھ میں نے چھوٹی بہن کو تیار کیا تھا۔ اسے اپنے ساتھ لے جانا بھی ضروری تھا کیونکہ اکیلے جانے کی اجازت جو نہیں ملنا تھی۔ دعا نے کہا تھا کہ 7 بجے تک پہنچ جائیے گا تاکہ زیادہ ٹائم ملے باتیں کرنے کا لیکن جاتے ہوئے ہم لوگوں نے غلط ایگزٹ لے لیا تھا اس لیے کافی لیٹ پہنچے تھے۔ وہاں میں نے اور دعا نے تو خوب باتیں کیں۔ لگ ہی نہیں رہا تھا کہ پہلی بار مل رہے ہیں۔ ہم دونوں کی بہنیں بیچاری بور بیٹھی ہوئی تھیں۔ خیر مزہ تو بہت آیا لیکن گھر لیٹ پہنچنے پر ڈانٹ بھی پڑی تھی۔ (دیکھ لو دعا تمہاری وجہ سے ڈانٹ بھی پڑ چکی ہے۔)
مونا سے پہلی بار ناولز سیکشن میں بات ہوئی تھی۔ میں مونا کے بک کلیکشن سے بہت امپریسڈ ہوں۔ بہت اچھی اچھی کتابیں شیئر کی ہیں مونا نے۔ بلکہ میری فرمائش سے بک فئیر سے میرے فیورٹ ناولز لے کر یہاں پوسٹ کئے ہیں۔
مونا نے اقتباسات شئیر کرنا شروع کئے تھے اسی وقت سے بات چیت شروع ہوئی تھی۔ اب بھی اگر مونا اور دعا نہیں ہوتیں ناولز سیکشن میں میرے ساتھ تو اتنا سارا کام اکیلے ہینڈل کرنا ناممکن ہوتا۔ میری اردو ٹھیک کرنے میں بھی مونا کا کافی ہاتھ ہے۔ اسے بہت تنگ کیا ہے میں نے چاہے وہ پروف ریڈنگ ہو یا کسی ورڈ کا مطلب معلوم کرنا ہو۔ مونا کی وجہ سے ہی میرا نام ون اردو کے پہلے میگ ایڈیشن میں آیا اس کے لیے بہت شکریہ مونا۔

اب آتے ہیں خلوص کی طرف۔ تو خلوص تو خلوص ہے۔ ویسے شروع میں، میں اور خلوص مل کر دعا کو بہت تنگ کرتے تھے۔ بلکہ کرتے تھے کیا ابھی بھی کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ خلوص کی ایک بات مجھے بہت پسند ہے۔ کچھ بھی ہو وہ غلط بات کو غلط ہی کہتی ہے۔ مروتاً یا دل رکھنے کے لیے بھی جھوٹ نہیں کہتی۔ خلوص اب بھی پرانا نک یوز کرتی ہے اور اس پرانے نک یوز کرنے کی وجہ سے کئی جگہ کنفیوژن بھی ہوئی ہے۔
حوریہ سے دوستی دعا کے تھرو ہوئی تھی۔ حوریہ پر بھی خلوص کا سایا ہے وہ بھی بہت صاف گو ہے۔ جب دعا کے مجبور کرنے پر ڈیزائننگ شروع کی تھی۔ تو حوری نے بہت ہیلپ کی تھی امیجز وغیرہ ڈھونڈنے میں۔ اب جب سے پاکستان موو ہوئی ہے حور، اس سے صرف ایک بار بات ہوئی ہے۔ آئی رئیلی مس ہر۔
امپریس تو بہت لوگوں سے ہوں ون اردو پر۔ لیکن مون، خلوص اور امان بھائی کی کمپوزنگ اسپیڈ ماشاءاللہ بہت اچھی ہے۔ میں نے کافی کوشش کی 2009 میں کہ اورکچھ نہیں تو ٹاپ 5 کمپوزرز میں تو آ ہی جاؤں۔ خیر آخر اکتوبر 2009 سے دسمبر 2009 تک بہت زیادہ کمپوزنگ کی تھی میں نے۔ امان بھائی اور خلوص جتنے پیجز تو نہیں کر سکی۔ شاید مون سے بھی کم پیجز ہوتے لیکن مون کافی بزی تھی سال کے آخر میں اس لیے میں نے مون سے زیادہ پیجز کئے۔ اور اس کی خوشی بھی بہت ہوئی۔ سارے مشنری ممبران جانتے ہی ہیں کہ مون واقعی ہما کا جیٹ طیارہ ہے اب زیادہ پیجز بھلے اس کی غیر موجودگی میں ہوئے ہوں لیکن ہوگئے یہ بہت ہے میرے لئے۔
عائلہ سے بھی امپریس ہوں۔ وہ اس لیے کہ یہ خاموشی سے اپنا کام کرتی ہیں کہیں بھی آپ کو ان کی گپ والی کوئی پوسٹ نظر نہیں آئے گی۔ عائلہ بھی اب تک پرانا نک ہی یوز کرتی ہیں۔
اس سب سفر میں ٹیم بھائی سے بہت کچھ سیکھا۔ شکریہ ان کا یہ اتنا اچھا پلیٹ فارم دیا۔
ویسے اب لگتا ہے ون اردو کے بغیر گزارا کرنا مشکل ہے۔ چاہے 5 منٹ کے لیے ہی آؤں آتی ضرور ہوں۔ میرا خیال ہے اب کافی زیادہ لکھ دیا ہے، اب بس کرتی ہوں۔