11 - سروے از فائزہ صدف

السلام علیکم ،
ون اردو کی سالگرہ کے موقع پر کیا جانے والا ایک سروے پیش خدمت ہے۔ اس میں مختلف اراکین ون اردو نے اپنی رائے بیان کی جو کہ ون اردو کےمختلف مشنز سے تعلق رکھتے ہیں ان میں رجسٹرڈ یوزرز' مشنری میمبرز' اسکیننگ اسکواڈ' گولڈممبران 'اوورسیز ممبران اور ماڈریٹرز بھی شامل ہیں۔۔
ہم نے جو ان سے سوال کئے وہ کچھ یوں تھے۔۔

سوالات:
1 کیسے رہے دو سال؟
2: شخصیت میں کیا تبدیلیاں آئیں؟
3: ایک شعر جو ون اردو کو ڈیڈیکیٹ کرنا چا ہتے ہوں؟
4: اور مزید آپ کے پلانز ہیں ون اردو کو لے کر؟
5: کوئی ایسا قصہ یا یادگار لمحہ جو یہاں آپ کو پیش آیا ہو؟
6:آپ کتنا وقت یہاں گزارتے ہیں؟
7: ون اردو میں ایک تجویزجو آپ بہتری کی دینا چاہیئے وہ کیا ہوگی؟
اُم فوزان(گولڈ میمبر)

٭ون اُردو کے ارتقاء پر تو ٹیم بھائی ہی صحیح روشنی ڈال سکتے ہیں۔ میں تو بس دم بخود ہوں کہ ایک چھوٹی سے ویب سائٹ سے شروع ہوکر ہم "ماہنامہ ون اُردو " تک پہنچ گئے ہیں اور اب سالگرہ نمبر کی تیاری ہے۔

٭ون اُردو میرے لئے کوئی تفریح کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ یہ میرے لئے میری بہت سی درس گاہوں میں سے ایک ہے۔ ان دو سال میں ون اُردو سے میں نے جو کچھ انسانی ربط کے بارے میں سیکھا ، سمجھا، اور برتاؤ کا سلیقہ جس قدر آسکا ، وہ شاید میری زندگی کے باقی سالوں میں نہ ہوا ہو۔

٭آئندہ کے لئے تو میں "ون اُردو رائیٹرز سوسائٹی" کیلئے کچھ کرنا چاہوں گی جس میں سے سب سے اہم ممبران کو پڑھنے کے علاوہ لکھنے کی طرف مائل کرنا بھی ہے۔

ایک اور بات جس کی طرف ہم سب کو توجہ کرنی چاہئے، وہ ہے علمی بحث/گفتگو۔ ذہن کے در وا کرنے کیلئے مکالمے کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھنا چاہئے۔

٭دعا ہے کہ "ون اُردو" کی طرح "ماہنامہ ون اُردو" بھی کامیابی سے ہمکنار ہو اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنا منفرد مقام قائم رکھے، آمین۔

رضوان(اوورسیز ممبر)

٭کچھ عرصہ تو بہت محدود اور سائلنٹ ممبر کی حیثیت سے گزارا، مطلب صرف ناول پڑھے اور بس، مگر پچھلے سال سے تقریباً ہر سیکشن میں کسی نہ کسی طریقے سے شمولیت رہی۔ ایک سال گزر گیا اور پتہ بھی نہیں چلا اور بہت اچھے گزرے ۔

٭شخصیت میں کوئی بڑی تبدیلی تو نہیں کہہ سکتے ۔ مگر پھر بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا بہت اچھے اچھے ذہن کے مالک ممبران ہیں ون اردو کے اور یہی اسکی اسٹرینتھ ہے۔

پہلے شاید اختلاف رائے پر کافی امیوشنل ہو جاتا تھا مگر ون اردو پر اس پر کافی حد تک کنڑول کرنے میں مدد ملی ہے ۔

بہت سی ایسی چھوٹی چھوٹی غلطیاں جو بظاہر نظر نہیں آتی تھیں ان کی اصلاح کرنے میں بھی ون اردو فورم کا کچھ ہاتھ ہے۔

٭منزلیں ڈھونڈتی ہیں مسافروں کو
شرط ہے شروع کرے کوئی سفر تو

٭شاید یہ سوال مینجمنٹ سے کیا جائے تو اسکا جواب صحیح طور پر مل سکتا ہے ۔
ایک یوزر ہونے کے ناطے تو یہی پلان ہے کہ میں ون اردو فورم پر ہر وہ چیز شئیر کروں جس سے کسی کو کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہو۔

٭ایک واقعہ ہے تو سہی اور وہ مجھے ساری عمر یاد رہے گا۔ مگر ابھی اس کو شئیر کرنے کا ٹائم نہیں آیا، اگلی دفعہ سہی ان شاءاللہ۔

٭آن لائن تقریباً سارا دن ہی رہتا ہوں مگر اگر آپ کچھ پڑھنے یا پوسٹ کرنے کے حوالے سے پوچھ رہی ہیں تو جب بھی کوئی اچھی بات ٹاپک شاعری یا کوئی ناول یا کوئی معلوماتی پوسٹ ہوتی ہے تو ضرور پڑھتا ہوں اور اپنی رائے بھی دیتا ہوں۔

اب اس کو ڈیفائن نہیں کیا جا سکتا کہ کتنا وقت گزارتا ہوں۔ 1 سے 2 گھنٹے ایکٹیو ممبر اور باقی سارا دن سائلنٹ ممبر کے طور پر شاید، ایسے کہنا بہتر ہو گا۔

٭ایک عام ممبر ہونے کے ناطے کوئی فیصلہ سازی کا اختیار تو نہیں رکھتا ہاں تجویز/خواہش ظاہر کر سکتا ہوں کہ اس فورم کو اوپن ہی رہنے دیا جائے تو اسکا حسن برقرار رہے گا۔

ابھی جو اسکو مختلف کیٹگری میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ مختلف سوسائٹی میں تو بہت سے ممبران جو بہت ایکٹیو تھے وہ مختلف حصوں میں بٹ جائیں گے۔ بالکل ایسے جیسے بڑی حویلی میں چار بھائی آپس میں علیحدگی اختیار کر کے اپنے اپنے حصے لمبی لمبی دیواروں سے الگ کر لیتے ہیں جس سے اس حویلی کا حسن بھی ماند پڑ جاتا ہے اور وہ جو رونق ہوتی ہے چہل پہل ہوتی ہے وہ بھی ختم ہو جاتی ہے۔ پھر وہ حویلی حویلی نہیں رہتی بلکہ چھوٹے چھوٹے مکانوں میں تقسیم ہو جاتی ہے جہاں کے لوگ صرف اپنے حصوں کو ہی لے کر کچھ سوچتے ہیں اوور آل نہیں سوچتے اس لئے شاید میری نظر میں ان سوسائٹیز کا قیام مثبت کی بجائے منفی اثر چھوڑے گا۔

ہما جاوید(سائیٹ مینجر)

٭بہت اچھے گزرے۔ بہت کچھ سیکھا۔ بہت سی سہیلیاں ملیں۔ بہت اچھے اورلائق لوگ ملے۔ سب سے بڑھ کر بہت اچھی معلومات یہاں شئیر کی جاتی ہیں جو لائق تحسین ہے۔

٭کافی مثبت تبدیلیاں آئیں۔اعتماد میں اضافہ ہوا۔ اپنی ان صلاحیتوں کا پتا لگا جو اب تک خود سے بھی پوشیدہ تھیں۔

٭تندیٴباد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب!
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے

٭اس بارے میں تو خاص سوچا نہیں۔ ہاں لیکن ارادہ ہے کہ کچھ دینی معلومات شئیر کروں گی اس دور سے متعلق۔

٭ایسا کوئی واقعہ یاد نہیں۔

٭میں جب بھی فارغ ہوں یہاں کا چکر لگاتی ہوں۔عموماً چھ سات گھنٹے تو ہوں گے ہی۔

٭ویسے تو سب ٹھیک ہی جا رہا ہے لیکن حالات حاضرہ کے بارے میں کچھ کمی محسوس ہوتی ہے۔

مہر فاطمہ (اوورسیز ممبر)

٭میں پچھلے چند مہینوں سے اس سائٹ پر موجود ہوں اور یہ چند مہینوں کا ساتھ ابھی تک تو بہت اچھا رہا ہے بہت اچھے اچھے موضوعات پر ہلکا پھلکا بحث مباحثہ اور اچھی اچھی کتابیں پڑھنے کو ملیں، کچھ اچھے لوگوں سے بات چیت اور دوستی کا آغاز ہوا۔ میری ناقص رائے میں یہاں اردو کے فروغ کی بہت اچھی کوششیں کی جارہی ہیں اور بر وقت کی جارہی ہیں۔

٭پہلے تو ایسے تھا کہ

دنیا کے اس شور نے امجد کیا کیا ہم سے چھین لیا
خود سے بات کئے بھی اب تو کئی زمانے ہو جاتے ہیں

لیکن یہاں آنے کے بعد کبھی کبھی خود سے بات کرنے کا اور اپنی سوچ کو لفظوں میں ڈھالنے کا موقع ملا یعنی قلم سے رشتہ جوڑنے کا حوصلہ ملا

٭سکوت چھایا ہے انسانیت کی قدروں پر
یہی ہے موقع اظہار ، آؤ سچ بولیں

چھپائے سے کہیں چھپتے ہیں داغ چہروں کے
نظر ہے آئینہ بردار ، آؤ سچ بولیں

٭کچھ کمپوزنگ وغیرہ کے ذریعے اردو کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے کا ارادہ ہے۔

٭ایک تحریر لکھی تھی جو کہ کچھ لوگوں کی دل آزاری کے باعث ڈیلیٹ کر دی تھی مگر اس پر کچھ ساتھیوں کا بہت سا خلوص اور بہت سی کوششیں اس تحریر کو دوبارہ بحال کروانے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ایسا واقعہ تھا جو کہ میرے لئے بہت ان ایکسپیکٹڈ تھا اور بہت یادگار بھی۔

٭فراغت کے اکثر لمحات یہیں پر گزرتے ہیں

٭یہاں انگریزی کے ساتھ ساتھ ہماری علاقائی زبانوں کا بھی ایک سیکشن ہونا چاہئے۔ کیونکہ اس وقت ہماری علاقائی زبانوں پر بہت برا وقت آیا ہوا ہے۔ سو اگر لوگ یہاں علاقائی زبانوں میں بمعہ ترجمہ کچھ نہ کچھ لکھتے رہیں گے تو بہت سارے لوگوں کو ان زبانوں کا ادب پڑھنے کا موقع ملتا رہے گا۔

ھما تنویر(ماڈریٹر گوشہ خواتین)

٭بہہہت اچھے۔ میں اپریل 2008 میں ون اردو کی ممبر بنی تھی۔ شروع کے چند ماہ تو بس ناول وغیرہ پڑھنے اور سکین کر کے پوسٹ کرنے میں ہی گزارے لیکن آہستہ آہستہ فورم کے دوسرے سیکشنز میں بھی تانک جھانک شروع کی اور اب جب بھی فرصت ملے تو چاہے تھوڑی دیر کے لئے ہی سہی لیکن ون اردو کا چکر ضرور لگاتی ھوں۔
اچھے دوست، پیاری بہنیں اور مان اور عزت دینے والے بھائی ملے۔

٭میں اس بارے میں اپنا تجزیہ نہیں لکھوں گی بس
یہاں ون اردو کی ایک بڑی مشہور و معروف ہستی کا ایک جملہ لکھوں گی جو انھوں نے اپنی کچھ دنوں کی غیر حاضری کے بعد میری کچھ پوسٹس پڑھ کے مجھے پی ایم کے ذریعے لکھا تھا
ھما! بڑی بولڈ (بہادر) ہو گئی ہو۔

٭اممم ویسے تو مجھے اشعار یاد نہیں رہتے لیکن ون اردو کو لے کر جو میری فیلنگز ہیں وہ کچھ یوں ہیں

بلا کی افراتفری ہے ہماری ذات میں لیکن
ہمیں اس بے دھیانی میں بھی تیرے دھیان رہتے ہیں

٭ہممم
میرے کوئی خاص پلانز نہیں ہیں سوائے کچن کارنر سے متعلق کہ
کچن کارنر کی تمام بہنوں کو ساتھ ملا کر شہزاد بھائی کو اتنا تنگ کیا جائے کہ وہ بالآخر 1001 ریسیپیز مشن کو بھی فورم کے دوسرے مشنز جیسے کمپوزنگ، سکیننگ اور اپ لوڈنگ مشنز کی طرح کا درجہ دے دیں اور اس مشن کے ممبرز کو ان کی محنت کا معاوضہ یعنی گولڈن پوائنٹس سے نوازیں۔

٭جب گوشۂ خواتین سے ملبوسات کا سیکشن کچھ وجوہات کی بناء پر بند کر دیا گیا تھا تو فورم کی کچھ ممبرز نے اس سیکشن کو کھلوانے کے لئے ایک احتجاجی تھریڈ شروع کیا تھا۔
اس دوران جو کچھ ہوا اور جیسے معاملات ہینڈل کئے گئے اس پر بہت سے ممبرز نے تعریفی جملے پی ایمز کے ذریعے لکھے اور سب سے بڑھ کر آمنہ (فوزان) کی طرف سے بھیجا جانے والا سرٹیفیکیٹ اور شہزاد بھائی کا پی ایم۔
وہ لمحہ میرے لئے ون اردو کے حوالے سے بہہہت خوشگوار اور اب تک کا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے۔

آپ یہاں کتنا وقت گزارتے ہیں؟
فرصت پر منحصر ھے۔
ویسے دن کا کچھ نا کچھ حصہ تو ضرور گزارتی ھوں۔ چاہے چند منٹ ہی کیوں نہ ہوں۔

ون اردو میں ایک تجویز جو آپ بہتری کی دینا چاہیں وہ کیا ہو گی؟
اس کے بدلے میں آپ سے سوال کرتی ہوں کہ
کیا ون اردو کو بہتری کی ضرورت ہے؟
مجھے تو یہ ہر لحاظ سے دوسرے تمام فورمز سے بہترین لگتا ہے۔

کوہ نور(ماڈریٹر مشن بورڈ)

السلام علیکم میرا نام عظمٰی خان ہے اور آپ لوگ مجھے ون اردو میں کوہ نور کے نام سے جانتے ہیں (یا شاید نہیں جانتے)۔
میں نے شروع سے ڈائجسٹ میں اس طرح کے سروے پڑھے ہیں لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوجاؤں گی جو صرف پڑھتے نہیں ہیں بلکہ جن کو پڑھا جاتا ہے۔
اور جب میں اس سروے کے سوالات کے جوابات دے رہی تھی تو میری بہنوں نے کہا تھا کہ
"آخر تم نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دیا ہے جو تم سے سروے مانگا ہے"
تو میں نے واقعی ایسا کوئی کام نہیں کیا یہ سب ون اردو کی بدولت ہے کہ آج کچھ اپنے بارے میں بتانے کا موقع ملا ہے۔
اب آتے ہیں سوالوں کی طرف:

٭ون اردو میں یہ دو سال بہت ہی اچھے گزرے۔ بہت سارا کام بھی کیا اور بہت انجوائے بھی کیا۔
میں نے ون اردو صرف اپنے ناولز اور کہانیاں پڑھنے کے شوق میں جوائن کیا تھا۔ اس لئے کمپوزنگ بھی مجھے کام سے زیادہ میرے شوق کی تکمیل کا ایک ذریعہ لگا اس لئے ابھی تک مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔ ورنہ کوئی بھی کام اتنے لمبے عرصے تک کرنا میری عادت نہیں۔
بہت سی ادھوری کہانیاں بھی یہاں ہی مکمل ہوئیں جن کی کبھی ایک یا دو قسط پڑھیں تھیں۔ اور ایسی بہت سے کہانیاں جن کو پڑھ کے دل بہت کچھ کہنے کو چاہتا تھا ان پر مون کے تبصروں نے بہت مزہ دیا اور کچھ ہمارے دلوں کو بھی ٹھنڈک پہنچی۔ مون جی آئندہ بھی ہمارے دلوں کو ٹھنڈک پہنچاتی رہئے گا۔

٭شخصیت میں تو کچھ خاص تبدیلیاں نہیں آئیں بس روز کے معمولات میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ یعنی اب دن کا زیادہ وقت ون اردو پر گزرتا ہے لیکن اس کے بعد بھی لگتا ہے دن کتنی جلدی گزرگیا۔
ہاں گھر والوں کی ڈانٹ میں کچھ اضافہ ہوا ہے کہ سارا دن بس کمپیوٹر کے سامنے جو گزر جاتا ہے لیکن خیر ون اردو کے لیے سب کچھ برداشت کرنا منظور ہے !!

٭تیری خوشبو نہیں ملتی، تیرا لہجہ نہیں ملتا
ہمیں تو شہر میں کوئی تیرے جیسا نہیں ملتا

٭ون اردو کے لئے میرے مزید پلانز یہ ہیں کہ کچھ اچھے ناولز کی کمپوزنگ کروں اور کچھ اور اچھے ناولز کو یہاں پر شیئر کروں۔

٭ایسا کوئی خاص قصہ یا یاد گار لمحہ تو نہیں ہے۔
ہاں اس وقت مجھے بہت غصہ اور افسوس ہوا تھا جب میں نے بہت سارے پیجز کمپوز کئے ہوئے تھے اور میرا کمپیوٹر خراب ہوگیا تھا اور میری اتنی محنت ضائع ہوگئی تھی۔
اور ایک وہ یاد گار لمحہ تھا جب میں نے نمرہ احمد کا ایک ناول پوسٹ کیا تھا اور وہاں نمرہ احمد نے خود ریپلائی کیا تھا۔ میرے لیے یہ پہلا موقع تھا کہ کسی رائٹر سے اس طرح بات کرنے کا۔ تو مجھے وہ بہت اچھا لگا تھا۔

٭میں دن کا اچھا خاصا وقت یہاں گزرتی ہوں۔ اگر لوڈشیڈنگ نہ ہو تو تقریباً چھ سے سات گھنٹے۔
پھر بھی لگتا ہے بہت کم وقت گزارا ہے۔

ون اردو ماشاء اللہ سے پہلے ہی بہت اچھا ہے بس میری دعائیں ہیں کہ یہ اسی طرح اور ترقی کرتا رہے۔
(آمین)۔

نیسمہ (اوورسیز میمبر)
دو سال نہیں مجھے ابھی صرف ایک سال ہوا ہے اور الحمدللہ بہت بہت اچھا رہا ہے۔

٭ہممم تبدیلیاں
ڈھیر ساری ہیں جیسے ایک اچھی اور مثبت مصروفیت مل گئی ہے
دوسروں سے بات کرنا آگیا ہے سوچ مثبت ہو گئی ہے تنہائی ختم ہو گئی ہے اچھےدوست مل گئے ہیں معلومات میں اضافہ ہوا ہے وغیرہ وغیرہ۔

٭یہ سوال پڑھتے ہی میرے ذہن میں جو پہلے آیا تھا وہ تھا
تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا زندگی دھوپ تم گھنا سایہ،

بن کے میرا ہم قدم، تو ساتھ چل
کچھ تو ہو تنہائی کم، تو ساتھ چل
یوں تو ہیں کتنے ہی ہمارے مگر
ہیں سفر میں دوست کم تو ساتھ چل

٭انشاللہ ساتھ رہنا ہے
اور مزید ایکٹیو ہونا ہے
اور ون اردو رائٹر سوسائٹی جوائن کرنے کا بھی ارادہ ہے
باقی وقت کے ساتھ ساتھ دیکھئے کیا ہوتا ہے۔

٭جب ایک ممبر کو بین کیا گیا تھا ان دنوں کا ہے کہ دوسرے دن میرا کیپس لاک آن تھا اور میرا پاس ورڈ نہیں لگ رہا تھا تین چار دفعہ ٹرائی کیا پر۔۔۔۔۔۔۔ ان دنوں میرے بھائی کا بھی تھا تو میں تو بہت ڈر گئی کہ شاید میرا بھی۔۔۔۔ پر جب کیپس لاک پہ نظر پڑی دوبارہ لگایا تو جان میں جان آئی۔

٭اپنے کام ختم کرنے کے بعد کا سارا یہاں ہی لیکن آج کل کم کم آ رہی ہوں مصروفیت بڑھ گئی ہے تو۔۔۔

٭میں نے بہتری کی تجاویز میں بھی دی ہے لیکن کسی کی نظر نہیں پڑی یہاں پھر بتا دیتی ہوں فورم پہ جہاں لکھا ہوتا آپ کا نام کتنا خوبصورت ہے وغیرہ اس طرح اوپر ریگولر ایک حدیث اور آیت کا ترجمہ ہو نا چاہئے۔

کوثر بیگ

٭ون اردو یعنی خوبصورت لوگوں کی سر زمیں علوم وفنون اور اعلام و اشخاص کا مخزن و مامن رہا ہے سالوں سے ادب اور علم وحکمت کی خدمت ہورہی ہے ۔ اور یہ تسلسل بہ حمداللہ تا حال جاری وساری ہے آگے بھی اللہ سے قوی امید رکھتی ہوں۔

اسی سلسلے کی زرین کڑی یہ میگ ہے اس میں ون اردو کے منجھے ہوئے شاعروں

اورشائستہ ذوق کے تخلیق کاروں نے تخلیقی طبع آزمائی کا مشغلہ جاری رکھا ہے ہر

صنف سخن میں اپنی خداداد صلا حیتوں کا عمدہ اظہار کر رہے ہیں

ہر فن میں سر پرستی لازمی ہے۔ جوہر talentsتو تقریبا” ہر حقیقی genuineفن کار

میں ہوتے ہیں ۔ بس ان کی پذ یرائی اور پشت پنا ہی کرنے والا چاہئے

یہاں ٹیم اردو کی سرپرستی میں اور تمام ممبران ایک دوسرے کی ہمت افزائی بہت

اچھے سے کرتے ہیں یہاں آنے والا یہیں کا ہوکر رہ جاتا ہے اس کی وجہ ہے پاک صاف

ماحول محبت کرنے والے لوگ نہ صرف اپنا سمجھتے ہیں یا کہتے ہیں بلکہ دل سے

مانتے بھی ہیں۔ اپنے سکھ دکھ میں ساتھ رکھتے اور رہتے بھی ہیں۔

٭میں تو ایک دن بھی نہ آؤں ایسا ہو نہیں سکتا ۔ اپنےدل کے ہاتھوں مجبور ہوں

٭کروں ہوں سو جتن گرفت دل سے چھوٹ جاؤں میں

مناؤں لاکھ اس کو مانتا نہیں ہے باورا

٭یہاں کے دوران گزرا ہر لمحہ میری زندگی کا شان دار یادگارلمحہ ہے۔

جس طرح انسان زیادہ وقت اپنے گھر گزارتا ہے اسی طرح میں اپنا زیادہ تر نیٹ

پربیٹھنے والا وقت یہیں گزارتی ہوں۔

٭مجھے ون اردو میں کبھی کہیں کوئی کمی نہیں لگی۔

اللہ سے دعا ہے کہ ہمیشہ اسے بہتری کامیابی سے ہمکنار رکھے خوب سے خوب

تر کی طرف گامزن رہے۔

محمد طارق اقبال( گولڈ/ اپ لوڈنگ اسکواڈ)

1-دونوں سال بڑے اچھے گزرے۔
2-کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ کام کرنے کی عادت شروع ہی سے ہے۔
3-اس وقت شعر یاد نہیں آرہا۔ ون اردو کے لئے خوب سے خوب تر قسم کا تھا۔
4-جہاں تک ممکن ہو سکا۔ اردو ادب کو پسند کرنے والوں کے لئے اسکین کرتا رہوں گا۔
5-ایک دفعہ ایک بہن بھائی نے ناول پر کچھ اس طرح اعتراض کیا کہ مجھے حیرانی ہوئی۔ ایسا لگا کہ وہ دو نہیں ایک ہی ہیں۔
6-یہ تو میری پروفائل سے پتہ چل جائے گا۔ رہا نہیں جاتا چکر لگتا ہی رہتا ہے۔
7-گاہے بگاہے پالیسی کی موٹے لفظوں میں وضاحت کرتے رہنا چاہئے تاکہ کسی کو غلط فہمی نہ رہے۔

سجاد سرور (رجسٹرڈ یوزر)
٭ان دو سالوں میں ون اردو نے اللہ کے فضل سے بہت ترقی کی ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ ون اردو کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔

٭کسی بھی معاملے کو بہت سے پہلوؤں سے دیکھنا شروع کیا ہے۔

٭ میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

٭یہ کہ میں بھی ون اردو کی ترقی میں کہیں ہاتھ بٹا سکوں لیکن وقت کی کمی آڑے آتی ہے۔

٭ابھی تک تو نہیں۔

٭جب بھی کہیں آن لائن ہوں ون اردو پہ ضرور آتا ہوں

٭مجھے تو ون اردو میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔

ایم کیو علی (رجسٹرڈ یوزر)

٭الحمداللہ بہت اچھا رہا لکھنا آگیا اردو جو بھول گیا تھا وہ دوبارہ سیکھنے کا موقع مل گیا۔

٭شخصیت میں تبدیلی آئی ہے وہ یہ کہ اسلامک پوسٹ کرتے کرتے میں عالم ہوتا جارہا ہوں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس سے پہلے کتابوں پر زیادہ دھیان نہیں دیتا تھا اب تو کوئی سوال پوچھتا ہے تو مجھے کتابوں میں گم ہوجانا پڑتا ہے۔

٭مجھے شعر نہیں آتے۔۔

٭ایجوکیشن ، بزنس اینڈ فنانس، روزانہ کرنسی کے ریٹ، گولڈ کے ریٹ ، گورنمنٹ اداروں کے بارے میں اور لوکیشن وغیرہ وغیرہ ہو تو ہم جیسے لوگوں کو باخبر رہنے کا موقع ملے گا۔

٭ایسا کوئی واقعہ ذہن میں نہیں ہے۔

٭بہت کم وقت۔

٭بزنس اینڈ فنانس ڈیلی نیوز جیسا کہ میں نے اوپر بیان کیا ہے۔