13 - یہ ون اردو کی محفل ہے از نوید ظفر کیانی

یہ ون اُردو کی محفل ہے

یہاں اُردو کا ہر دیوانہ دھرنا دینے آتا ہے
جو جس فن میں گُرو ہے، اُس کی نوٹنکی سجاتا ہے
کوئی ناول تھماتا ہے تو کوئی غزلیں سناتا ہے
شکم پرور زمانے میں عجائب خانہ دل ہے
یہ ون اُردو کی محفل ہے

جو آنا چاہے سو آئے یہاں ٹکٹیں نہیں لگتیں
جو بھائے ،سو اُٹھا لے جائے یہاں توپیں نہیں چلتیں
دکاں ہر جنس کی ہے پر یہاں جیبیں نہیں کٹتیں
یہیں مجنوں کا دامن ہے، یہیں لیلٰی کا محمل ہے
یہ ون اُردو کی محفل ہے

نہیں ہے نیٹ پر تجھ سا کوئی گوشہ اے ون اُردو
لگانے کو چلے آتے ہیں سب پھیرا اے ون اُردو
ظفر کو بھی سمجھ لے اپنا اک چمچہ اے ون اُردو
مینی ریٹرنز کی خواہش مناجاتوں کا حاصل ہے
یہ ون اُردو کی محفل ہے