14 - ون اردو کا ای میل اکاؤنٹ بین ہو گیا از یازغل

ون اردو کی سالگرہ سے ایک دلچسپ واقعہ یاد آ رہا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ۔ ۔ ۔
میں جب ون اردو میگزین کی تحاریر وصول کرنے کے لئے ای میل بنا رہا تھا تو اس کے فارم میں ون اردو کے تمام کوائف لکھے۔ تاریخِ پیدائش میں ون اردو کی تاریخِ ابتدا لکھ دی تھی اپریل 2007 کی۔
جب فارم سب مٹ کرایا تو وہ بھی ہو گیا۔ لیکن اس کے فورا" بعد جب لاگ ان کرنا چاہا تو یاہو جی کا میسج آیا کہ ابھی آپ کی عمر اتنی کم ہے کہ آپ کو لاگ ان ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اور کوئی لمبا سا پروسیجر بھی ساتھ لکھ دیا کہ کسی بڑے کے ساتھ مل کر یہ یہ کریں گے تو ای میل لاگ ان کر سکیں گے۔
قصہ مختصر یہ کہ مجھے نیا ای میل بنانا پڑا پھر