03 - تبصرہ از سمارا

ون اردو کے خود انحصاری کے سفر میں ون اردو میگزین ایک سنگ میل ہے۔ اب تک ہم پڑھتے آئے تھے اب لکھنے کا سفر بھی شروع ہوا۔ یہ پہلا خیال تھا جو میگزین دیکھنے کے بعد میرے ذہن میں آیا۔ میگزین کے تفصیلی جائزے کے بعد اندازہ ہوا کہ میگزین ٹیم اور ون اردو مصنفین کی ملی بھگت سے وجود میں آنے والا یہ میگزین کسی بھی دوسرے پرچے سے کسی طرح کم نہیں۔ جہاں تحاریر کی ورائٹی نے ممبران کی تحریری صلاحیتوں کو اجاگر کیا وہیں میگزین کی پیش کش کے انداز نے اپنی مہارت دکھائی۔ مجموعی طور پر تمام ساتھیوں نے بہت عمدہ کام کیا۔ اب تو مجھے اگلے شمارے کا انتظار ہے۔