06 - مشن اپ لوڈنگ از مینا

السلام علیکم،
مشن اپ لوڈنگ کیا ہے اس کا ثبوت تو آپ کو ناولز بورڈ کی لائبریری کی شکل میں تبدیلی سے مل گیا ہوگا۔ اس کی شروعات کیسے ہوئی تو کچھ عرصہ پیچھے جانا پڑے گا۔۔ جب نیا نیا فورم تھا' نئے نئے لوگ تھے صرف آپس میں ڈسکشنز ہی ہوتی تھیں۔ تو عامر جہاں بھائی ' امید' مطہرہ اور عائلہ جی کے نام قابل ذکر ہیں۔پھر اس کو آگے بڑھایا یازغل نے شکاری کا بیڑہ اٹھا کر۔۔ سلسلہ اسکیننگ چل تو رہا تھا 2007 سے ہی مگر اسکیننگ نے زور پکڑا 2008 میں آکر۔۔ جب اس میں باقی ٹیم بھی شامل ہوئی۔۔ جن میں حمیدی بھائی' طارق اقبال بھائی'حرف دعا اور باقی میمبرز بھی شامل ہیں جن کی کاوشوں سے آج اسکیننگ سیکشن یہاں تک پہنچا۔۔
شروع شروع میں اسکیننگ اور کمپوزنگ گروپس مشترکہ تھے۔۔
مگر بعد میں ممبران ون اردو کا جوش وخروش دیکھتے ہوئے اس کو ایک نئے شعبہ میں منتقل کر دیا گیا۔ جس کو مشن اپ لوڈنگ کا نام دیا گیا۔۔
آج ون اردو پر موجود ہزاروں کی تعداد میں ناولز و کتب ہمارے اپ لوڈرز کی شب و روز محنت کا شاخسانہ ہیں۔۔تاکہ ان قارئین کی ذوق کی مطالعہ کی تسکین ہوسکے۔۔

عظیم سال کے نام سے یاد رکھا جائے گا ون اردو کا سن 2008 کہ اس میں کئی نئے چہرے سامنے آئے اسکیننگ کے ضمن میں۔۔ اعداد وشمار کے حساب سے 1000 میں سے 001 اپلوڈر/ اسکینر ہوتا ہے۔۔
اور ون اردو اس میں خود کفیل ہے بفضل ربی ہم کو مخلص میمبرز کا ساتھ میسر ہے۔ جو اپنے قیمتی وقت میں سے ہم کو اپنا وقت بےلوث ہوکر دیتے ہیں۔۔
گروپس:-
صحت مندانہ مسابقت کا جزبہ برقرار رہے تو اب تک کل ملا کے تین گروپس ہیں۔
سیکرز:-
لیڈر مسکان
روٹس:-
لیڈر مینا
اسد اسکیننگ گروپ
لیڈر: حمیدی

آیئے پچھلے تین سالوں کی کارکردگی پر نظر ڈالتے ہیں۔۔

ٹاپ 10 اپلوڈر2007/8
حمیدی: 16,593 صفحات
مینا: 15,259 صفحات
یازغل: 13،691 صفحات
طارق اقبال : 13071 صفحات
عائلہ: 9،747 صفحات
سعد: 4790 صفحات
حرفِ دعا: 3967 صفحات
ماہ نور خان: 3468 صفحات
محب: 3417 صفحات
مونا: 2930 صفحات
خسرو: 2236 صفحات

چونکہ مشن اپلوڈنگ شروع 2009ء سے ہوا ہے اس لیے گروپس بھی اسی وقت سے بنے ہیں اس سے پہلے کمپوزنگ کی ساتھ تھے یہ۔۔
ٹاپ 10 اپلوڈرز 2009
حمیدی: 35870 صفحات
محمد طارق اقبال: 34399 صفحات
قمر عباس: 19605 صفحات
میم 10,406 صفحات
مسز تنویر: 8727 صفحات
مینا: 6,375 صفحات
سانیو: 5433 صفحات
کائنات: 4491 پیجز
حرفِ دعا: 2,987 پیجز
ماہ نور خان: 2838 پیجز

مقصد: ہمارا مقصد اس مفید کام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انوالو کرنا ہے تاکہ اردو انٹرنیٹ پر محفوظ ہوسکے۔ جس میں کلاسیک ادب' اردو شاعری' اور دیگر کتب شامل ہیں۔۔
اس بار کا مقصد اس ادب کو انٹرنیٹ پر لانا ہے جو کہ ابھی تک اگنور کیا گیا ہے۔۔۔
کریڈٹ: اس مشن کی سال 2009ء میں کامیابی کا سارا کریڈٹ ہمارے اپ لوڈرز کو جاتا ہے۔ جن کی انتھک محنت سے آج ہم یہاں ہیں۔۔