003 - عرض حال

عرض حال
السلام علیکم اراکین ون اردو

کہیں سنا یا پڑھا تھا کہ " کمزور انسان موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں جب کہ باہمت افراد مواقع خود پیدا کر لیتے ہیں۔"
ایسا ہی کچھ یہاں بھی ہوا ہے چار سال پہلے کسی نے سوچا تک نہیں تھا کہ ون اردو یہاں اس مقام پر کھڑی ہوگی یہ صرف اور صرف اراکین ون اردو کا تعاون اور ون اردو انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ہم " ماہنامہ ون اردو " کا پہلا شمارہ آپ کی خدمت میں پیش کرنے جا رہے ہیں۔ ہمارا ماہنامہ جی ہاں ہمارا کیونکہ اس میں سب سے زیادہ حصہ "خوب صورت لوگوں کی سرزمین " کےخوب صورت لوگوں کا ہے، جو خوبصورت خواب دیکھتے ہی نہیں ان کو تعبیر بھی دیتے ہیں۔
ہمارا ماہنامہ اس حساب سے منفرد ہے کہ اس میںشرکت کرنےوالے تمام ہی ون اردو اراکین ہیں۔ جنہوں نے آج کل کی مصروف زندگی میں سے اپنا قیمتی وقت ہم کو دیا ہے۔ہم ان کے بھی شکر گزار ہیں'اور ان کے بھی جو آگے اپنی محنت سے اس " ماہنامہ ون اردو" کو اس بلندی پر پہنچائیں گے جس کی توقع ہم سب کو ہے ان شاء اللہ۔
جو کمی اور کوتاہی اس کی پیشگی معزرت اس توقع کے ساتھ کہ ہر آنے والا شمارہ آپ لوگ اس سے بھی بہتر انداز میں پیش کرنے میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔
اتنا برداشت کرلیا اس کے لیے بہت شکریہ
مدیرہ : مونا سید