003 - ٹوائی لائٹ سیریز (مووی ریویو) تحریر سجدہ سحر

ٹوائی لائٹ سیریز
ناولز اینڈ موویز ریویو

ٹوائی لائٹ چار ناولوں کی ایک سیریز ہے جس پر فلمیں بھی بنائی گئی اس کی مصنف سٹیفنی مائیر ہیں
یہ فینٹسی رومانس اور ویمپائیرز پر مشتمل سیریز ہے
یہ انسان اور طلسمی دنیا کے باسی ویمپائرز کے درمیان پیار پر مبنی ایک انوکھی کہانی ہے
اس میں ٹین ایجر بیلاسوان کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے
جو کہ فورک واشنگٹن رہنے کے لئے آتی ہے اور وہاں 104 سالہ ویمپائیر ایڈورڈ کالنز کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے
اس کے چار حصے ہیں
Twilight
New moon
Eclipse
Breaking dawn
اس کے ناول اور فلمیں دونوں ہی بہت مقبول ہوئیں خاص طور پر ٹین ایجرز میں
اس کے ہر حصہ کو بطور مووی ریلیز پر بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔
اب ہم اس کے ہر حصے کی کہانی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

****************************************
Twilight

اس حصے مین بتایا گیا ہے کہ بیلا سوان ایک مختلف سی لڑکی ہے جس کی کسی کے ساتھ زیادہ دوستی نہیں ہے
اپنی ماں کی دوسری شادی کے بعد وہ اپنے والد کے ساتھ واشنگٹن کے ایک چھوٹے سے قصبے میں شفٹ کرتی ہے جس پر وہ خوش نہیں ہوتی مگر اس کی ملاقات ایک پراسرار خوبصورت لڑکےایڈورڈ کالنز سے ہوتی ہے جس سے وہ بے حد متاثر ہوجاتی ہے اور اس سے کافی دوستی ہو جاتی ہےجلد ہی دونوں محبت کے جال میں گرفتار ہو جاتے ہیں
بیلا کو پتہ چلتا ہے کہ ایڈورڈ ایک انسان نہیں ایک ویمپائیر ہے لیکن کالنز فیملی باقی ویمپائیرز سے اس لئے الگ ہے کہ وہ انسانوں کا خون نہیں پیتے
ویمپائرز بیلا کی جان لینا چاہتے ہیں لیکن ایڈورڈ اس کو بچاتا رہتا ہے۔
*********************************
New moon

بیلا سوان غیر ماورائی دنیا کے طلسم میں مزید ڈوبتی چلی گئی اور اس کا حصہ بننے میں کامیاب ہوجاتی ہے لیکن بہت زیادہ مشکلوں کا شکار ہو جاتی ہے
اس کی اٹھارویں سالگرہ اس کے لئے بہت خراب ثابت ہوتی ہے
ایڈورڈ کالنز اپنے خاندان سمیت اس کے شہر کو چھوڑ کر چلا جاتا ہے تاکہ اس کی وجہ سے بیلا کو مصیبتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے
ایڈورڈ کے اس قدم کی وجہ سے بیلا کا دل ٹوٹ جاتا ہے وہ تنہائی پسند ہوجاتی ہے
لیکن جب بھی اس کو کوئی مشکل ہوتی ہے وہ ایڈورڈ کو اپنے آس پاس محسوس کرتی ہے
وہ فیصلہ کر لیتی ہے کہ وہ ہر حالت میں ایڈورڈ کو اپنی زندگی میں واپس لائے گی
اس کے لئے وہ اپنے دوست جیکب بلیک جو کہ طلسم کی دنیا کا ہی حصہ ہے کی مدد لیتی ہے
جیکب اس کی مدد اور حفاظت کرتا ہے وہ ایک موٹر سائیکل حاصل کرتی ہے اور یہاں سے اس کا ایڈورڈ کی تلاش کا سنسنی خیز سفر شروع ہوتا ہے
باقی ویمپائیرز بہت مشکلات کھڑی کرتے ہیں اور ان کی شرط ہوتی ہے کہ بیلا اور ایڈورڈ تب ہی مل سکتے ہیں جب بیلا بھی ویمپائیر میں تبدیل ہوجائے بہت زیادہ مشکلات کے بعد بیلا اور ایڈورڈ ملتے ہیں اور بیلا کالنز فیملی کو واپس فورک لانے میں کامیاب ہو جاتی ہے.
*****************************************
Eclipse
کہانی کو اس حصے میں مزید آگے بڑھایا گیا ہے ۔
کالنز فیملی کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے اور بیلا کو مارنے کے لئے وکٹوریا ایک طاقتور ویمپائیر ایک نئی فورس بناتی ہے جو نئے ویمپائرز پر مشتمل ہوتی ہے
بیلا کو کہا جاتا ہے کہ وہ جیکب یا ایڈورڈ میں سے کسی ایک کو چنے
اس حصے میں کالنز فیملی اور جیکب کے ور وولفس مل کر وکٹوریا کی فورس کو تباہ کرتے ہیں اور آخر میں بیلا ایڈورڈ کے ساتھ شادی پر رضامند ہو جاتی ہے .
*************************
Breaking dawn
اس حصے میں دکھایا گیا ہے کہ بیلا اور ایڈورڈ کی شادی ہو چکی ہے
اور بیلاکو پتہ چلتا ہے کہ وہ پریگننٹ ہے
اس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بہت کمزور ہو جاتی ہے اور موت کو بہت قریب دیکھتی ہے
اور ایک آدھی انسان اور آدھی ویمپائیر بچی کی پیدائش ہو تی ہے
ایڈورڈ اس کو اپنا وینوم دیتا ہے تاکہ اس کی جان بچ جائے
اور وہ بھی ویمپائر بن جاتی ہے
بعد میں اس بات پر مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے کہ ویمپائیرز کے قانون کے مطابق یہ بچہ غیر قانونی ہے اس طرح کالنز فیملی کے لئے دوبارہ مشکلات کھڑی ہوجاتی ہیں
لیکن بہت ساری مصیبتوں کے بعد وہ لوگ یہ ثابت کر دیتے ہیں کہ یہ بچہ ویمپائیرز کے لئے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے اس لئے ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے