تعارف

اگر سوسائٹی کی مدد سے مصنف بننے کا فلو چارٹ مرتب ھو سکے تو نہ صرف ھم سب اپنی پراگریس جان سکتے ھیں بلکہ آئندہ مراحل کے لیے پہلے سے تیار ھو سکتے ھیں۔ میرے ذھن میں اس طرح کا خاکہ ھے۔ اس میں کچھ غائب ٹکڑے ھو سکتے ھیں یا کسی ٹاپک کو بہتر کیا جا سکتا ھے۔ ابھی ترتیب اور نمبرشمار بھی نہیں لگا رھا کہ بعد میں لگانا آسان رھے گا۔ یہ نکات نئے آنے والے مصنفین کے لیے ھیں۔ آپ تو بانیان میں سے ھیں اس لیے اس ڈاکومنٹ کی تشکیل میں حصہ لیں اسے توڑ مڑوڑ کر اپنے اوپر فٹ نہ کریں۔

اس ٹاپک کو مکمل کرنے میں مدد ضرور کیجیے۔ اس بنیادی پالیسی کے بغیر سوسائٹی میں وقت اور توانائی کا بہت زیادہ ضیاع ھو سکتا ھے۔