سفید مصنفین

نئے شامل ھونے والے مصنفین کو سفید مصنفین کہا جا سکتا ھے۔ شمولیت کے بعد
نئے مصنف کے لیے واحد چیز حوصلہ افزائی ھے کسی قسم کی تنقید نہ کی جائے۔
حیران کن حد تک مبالغہ آمیزی سے کام لے کر انہیں مزید لکھنے پر اکسایا
جائے۔

چھ تحریروں یا چھ ماہ تک واضح ھو جائے گا کہ مصنف میں
پوٹینشیل موجود ھے یا وہ اس کو آگے بڑھانے کا جذبہ رکھتے ھیں۔ انکار کی
صورت میں انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے یا خدا حافظ کہہ دیا جائے تاکہ
وسائل دیگر مصنفین کی تلاش میں خرچ کیے جا سکیں۔