سبز مصنفین

جو مصنفین ابھی تک ممبر ھوں اور کچھ تحریریں لکھ کر فیصلہ کر چکے ھوں کہ
انہوں نے اس کام کو جاری رکھنا ھے وہ گرین مصنفین کہے جا سکتے ھیں۔ انہیں
اس مرحلے پر ان سوالات کے جواب تلاش کرنے ھیں۔
موضوع کا انتخاب
وہ کن کن موضوعات پر لکھنا چاھتے ھیں۔ جیسے سماجی مسائل ، سیاسیات ، گھریلو
مسائل ، اسلامی موضوعات ، طنز و مزاح وغیرہ وغیرہ۔ اس میں ایک ھزار
موضوعات شامل کیے جا سکتے ھیں لیکن جتنے کم موضوعات ھوں گے کامیابی کا
امکان اتنا ھی وسیع ھو گا کیونکہ ھر ایک پر عبور حاصل کرنے میں وقت اور
توانائی درکار ھو گی۔
صنف کا انتخاب
پسندیدہ صنف کا انتخاب بھی یہاں پر ضروری ھے۔ یعنی افسانہ ، ناول ، مضمون ،
خاکہ ، شاعری (اور اس کی ذیلی اصناف) میں سے کس پر لکھنا چاھیں گے۔ یہاں
بھی جھکاؤ تمام اصناف کی طرف ھو گا لیکن ایک دو اصناف کا انتخاب مہارت حاصل
کرنے میں زیادہ مدد گار ثابت ھو سکتا ھے۔
پہلی کتاب کی ڈیڈ لائن
سبز مصنفین کو اپنی پہلی کتاب کی ڈیڈ لائن جاری کرنی چاھییں۔ یہ زیادہ سے
زیادہ پانچ سال بعد تک ھو سکتی ھے۔ اس کا ھونا یا نہ ھونا تو بہرحال خدا کی
مرضی اور ھماری کوشش دونوں پر منحصر ھے لیکن اس کے بغیر آگے بڑھنے سے
کامیابی کا تعین کیسے ھو پائے گا۔