آسمانی مصنفین

نیلے کی بجائے آسمانی کہنے میں کیا حرج ھے ۔ اس مرحلے پر ھمیں
یہ کام کرنے ھوں گے۔

اپنی اور دیگر افراد کی حوصلہ افزائی
اپنی اور دیگر افراد کی مسلسل حوصلہ افزائی کرنا
بہت ضروری ھے ورنہ آگے بڑھنے کا عمل رک سکتا ھے۔

مفید معلومات کا حصول
لوگوں کو قائل کرنا ایک فن ھے اور اس پر ھزاروں کتب موجود ھیں۔ اس فن کو
سیکھنا چاھیے۔ نیورو لنگویسٹک پروگرامنگ اور پرسوئشن کی کتب اس موضوع پر
بہت مفید ثابت ھو سکتی ھیں۔ ان کی مدد سے مصنفین اپنی بات ایسے انداز میں
کر سکتے ھیں کہ قارئین کو یوں محسوس ھو کہ وہ ان کا اپنا خیال ھے کسی نے
انہیں باھر سے نہیں بتایا۔ تمام میڈیا چینلز پر یہ نئی فن آوری بڑی کامیابی
سے استعمال ھو رھی ھے۔ ھم باھمی مدد سے ضروری کتابوں کی ایک فہرست بنا
سکتے ھیں۔

صلاحیتوں میں اضافہ
اپنی لکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔ اپنے موضوع پر بہترین مصفین کی
تحریریں تنقیدی انداز میں پڑھیں۔ اسی طرح اردو گرائمر ، املا کی کتب کا
مطالعہ بھی مفید ھے۔

اعداد و شمار ، مارکیٹنگ کا علم اور عملی کام
اگرچہ اعداد و شمار بور لگتے ھیں لیکن یہ ھمارا قیمتی وقت اور توانائی بچا
سکتے ھیں۔ چنانچہ مناسب ریسرچ کی مدد سے ھمیں اندازہ ھونا چاھیے کہ ھمارے
پاس کتنے قارئین آ سکتے ھیں۔ قارئین کی پسند کیا ھے۔ قارئین کی پسند کے
مطابق کیسے لکھنا چاھیے۔ عملی کام کے زمرے میں اپنی ای میل لسٹ ، ویب سائٹ
،فیس بک ، ٹوئٹر اکاؤنٹ وغیرہ شامل ھیں۔

سوسائٹی کی مختلف کاموں میں مدد
سوسائٹی کی مختلف کاموں میں مدد کی جانی چاھیے تاکہ اجتماعی فوائد حاصل کیے
جا سکیں۔