سوسائٹی کو کیا کرنا چاھیے۔

اغراض و مقاصد

اس سوسائٹی کا کام نئے رائٹرز کی تلاش ، حوصلہ افزائی ، راھنمائی اور اشاعت کرنا ھے۔ یعنی نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا۔ اس کے لیے کئی مقابلے افسانہ نویسی ، مضمون نویسی ، مزاحیہ تحریری مقابلہ وغیرہ منعقد کروائے جائیں گے۔ حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اور اچھا مصنف بننے کے لیے کیا خصوصیات ھونی ضروری ھیں اس پر گفتگو اور معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ پھر مصنفین کے کام کی اشاعت کیسے کی جائے اس پر غور و خوض کیا جائے گا۔

کچھ گزارشات

1۔ ابھی چھ ماہ تک سوسائٹی آرگنائزنگ کے مرحلے سے گزرے گی۔ اس دوران کام کا طریقہ کار ، قوانین واضح کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ممبران شامل کیے جائیں گے۔ اس عرصے کے لیے بطور آرگنائزر سمارا بہن سے وقت دینے کی درخواست کی ھے جو انہوں نے قبول کر لی ھے۔

2۔ یہاں کوئی ذاتی پرائیویٹ معلومات شئیر نہ کیجیے۔ یہاں کی اکثر پوسٹیں چند ماہ بعد اوپن ھو جائیں گی۔ ذاتی معلومات کے تبادلے کے لیے ای میل سب سے محفوظ ترین طریقہ ھے۔

3۔ گپ شپ ضرور لگائیں یہ سوسائٹی بنانے کے لیے لازمی ھے لیکن اس جگہ کی صفائی ساتھ ساتھ کرتے رھیں اور اچھی اچھی معلومات کو منظم انداز میں رکھیں تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کیا جا سکے۔

4۔ سوسائٹی کا ابتدائی ھدف پچاس مصنفین تیار کرنا ھے۔ مصنف کی تعریف طے کی جا سکتی ھے مثلا جس نے چوبیس افسانے / پچاس مضامین لکھ لیے ھم اسے مصنف تسلیم کریں گے۔ اس طرح کے اعداد و شمار کارکردگی جانچنے کے لیے ضروری ھیں۔ ھدف ایک سال میں حاصل ھو جائے تو اچھا ھے۔