001 - عرض حال

عرض حال
السلام علیکم اراکین ون اردو،
حسب روایت موسم گرما کی طویل تپتی ہوئی ساعتوں میں آپ کا ساتھ دینے ہم پھر سے حاضر ہیں۔۔ ہمارے میگ میں شامل آپ کی دلکش تحاریر یقیناً موسم کی سختی کچھ کم کردیں گی۔۔
ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میگ کو خوب سے خوب تر بنا کر پیش کیا جائے۔ آپ کے لیے آپ ہی کی بہترین تحاریر کا انتخاب کیا گیا ہے۔۔ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔ آپ کی محبتیں ہمارے لیے سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور ہماری حوصلہ افزائی کا باعث۔۔ آپ کا ساتھ ہماری ہمت ہے' آپ کی ہمت ہمارا عزم ہے۔ یہ رشتہ ایسے ہی بنائے رکھیے گا۔۔
ہر جگہ بگڑتی صورتحال کا تذکرہ ہوتا ہے چاہے ملک ہو' چاہے کوئی قریہ ہو یا خود ہم ہوں۔ بس ہر جگہ غم ہی غم دکھتے ہیں۔۔ تو ایسا کرتے ہیں سب غموں کو پھانسی دے دیتے ہیں سنا ہے فکربلی کو بھی مار ڈالتی ہے۔ تو کیوں نہ سب فکروں سے آزاد ہوجاتے ہیں۔۔ فکر کے دروازے کھولتے ہیں وہی فکر جو عظیم تخلیقات کا باعث ہے۔۔ خوبصورت خیالات ہی ہماری ترقی کی حدود کا تعین کرتے ہیں۔ اور ترقی کی کوئی حد نہیں یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کہاں تک جانا چاہتے ہیں۔۔

خیال رکھیے گا ہمیشہ ان لوگوں کا ' جنہوں نے آپ کی جیت کے راستے میں اپنا بہت کچھ ہار دیا ہوتا ہے اور یاد رکھیے گا اُس پاک ذات کو جس نے آپ کو آپ سے بڑھ کر سوچا اور آپ کی سوچوں سے بڑھ کر نوازا۔
اپنا بہت خیال رکھیے گا۔۔
مدیرہ اعٰلی : مونا سید