006 - تبصرہ از احمریں

السلام علیکم
پہلی بار تبصرہ کرنے کی جرأت کر رہی ہوں' اور کہتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ماہنامہ کا یہ شمارہ پہلے سے بڑھ کر ہے۔
سب سے پہلے مدیرہ کا پیغام پڑھا۔۔ آخر میں بہت عمدہ بات کہی انہوں نے۔۔
ایک آیت ایک حدیث' حمد و نعت سب کا انتخاب بہت عمدہ تھا۔۔
پھر آئے تبصروں کی طرف افف اتنے طویل تبصرے۔۔ ان کو کچھ چھوٹا نہیں کیا جاسکتا کیا؟
ادبی سیکشن بہت خوب تھا سب کی تحاریر بہت عمدہ رہی کسی ایک کا نام لینا زیادتی ہوگا۔ چاہے سنجیدہ تحریر ہو یا پھر ناول افسانے یا پھر سفرنامہ سب بہت عمدہ تھے۔
شاعری سے ذرا دور ہی رہتی ہوں تو بہت معذرت مگر ماہنامہ میں تھی تو جس کسی نے بھی کی ان کا بہت بہت شکریہ۔
آئی ٹی سیکشن بھی اچھا رہا کافی مفید اور معلوماتی ہے۔
مگر اینٹرٹینمنٹ میں کچھ کمی ہے اس میں توجہ کی ضرورت ہے۔ اور ہاں شبنم کا احوال پڑھنے کی تمنا ہے۔۔ سنا ہے وہ سب سے کامیاب ہیروئن تھیں۔ اپنے وقت کی۔۔
کھانوں کی تراکیب بھی ٹھیک تھیں۔ مگر سب سے مزہ سالگرہ سیکشن نے دیا۔ سب کی کامیابیوں کا پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔
اچھا جی اب اجازت۔۔

وعلیکم السلام؛
بہت شکریہ احمریں جی میگ کو اتنے ذوق و شوق سے پڑھنے کے لیے۔ اس بار کوشش ہے کہ اینٹرٹینمنٹ سیکشن بھی بڑھایا جائے۔ ویسے آپ میں صلاحیت ہے یہ تو آپ ہی کوشش کیوں نہیں کرتیں۔
شکریہ