007 - تبصرہ از سیما

السلام علیکم،
میں نے تو میگ پہلی بار پڑھا ہے اور بہت اچھا لگا۔ سب کو بہت مبارکباد اتنا اچھا کام کرنے کی۔ ادبی سیکشن بہت اچھا تھا سب مصنفین تک تعریف پہنچا دیجیے گا۔
اگر اس میں ایسا کچھ ہو جیسا کہ پاکستانی یوتھ کو پاکستان کے متعلق علم ہو جو ملک سے باہر ہیں تو بہت اچھا لگے گا۔
سب سے اچھا سالگرہ سیکشن تھا سب لوگوں سے متعلق پڑھ کر بہت اچھا لگا۔
سفر نامہ بہت اچھا تھا۔ مگر بہت طویل کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ اس کو تھوڑا مختصر کر دیا جاتا۔
سائنس کی دنیا معلوماتی تھی خاص کر پرندوں کی دنیا ایسا ہر شمارے میں شامل ہونا چاہیے۔
اگر آپ لوگ مشہور لوگوں کے انٹرویو بھی کریں تو اس سے میگ کی شان بڑھے گی۔

وعلیکم السلام:
بہت شکریہ سیما جی۔ آپ کی پسندیدگی متعلقہ لوگوں تک پہنچ گئی سمجھیے۔۔ اس بار کوشش ہے کہ مشہور لوگوں سے بھی ملاقات کرادی جائے آپ سب کی۔۔ اور ہاں کیوں نہ آپ ہی کوشش کریں کچھ پاکستانی یوتھ کے لیے لکھنے کی۔ رائے دہی کے لیے شکریہ۔