002 - سوال آپ کے جواب ہمارے: ادارہ

السلام علیکم !۔

شمارہ سوم میں ایک نئے سلسلے کا آ غاز کیا جا رہا ہے ۔ جس میں آپ کچھ چٹ پٹے سے سوال پوچھیں گے جس کے جواب دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب دیں گے تو پتہ چل جائے گا نا سب سے پہلے تو آپ سب سوال بھیجنے کی تیاری کریں۔

trueman_pk
حفیظ تو قیر

آپ نے زندگی میں پہلا جھوٹ کب بولا ۔ ۔؟ اور پھر اس کے بعد بولنا بند کیوں نہیں کیا۔۔۔؟
ایک دوست نے دوسرے دوست سے پوچھا تم نے پہلا جھوٹ کب بولا؟دوسرے دوست نے جواب دیا جس دن میں نے یہ اعلان کیا میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ اس کے آگے بند باندھے کے لیے نہیں ملا۔

اگر کوئی آپ کو بتا دے کہ آپ تو بہت ڈفر ہیں تو کیا پھربھی آپ اس کے سچ کو جھوٹ ہی سمجھیں گے؟
نہیں ہم اسے بھی ایسا ہی سچ بتادیں گے۔ ۔ ۔"ہمیں ڈفر نہ کہو ڈفر"
آپ نے ون اردو کو جوائن کیا تو کیوں ۔۔۔ ؟ کیا تھا آپ کے ذہن میں اور ملی کہاں۔۔۔ یہ اپنی ون اردو آپ کو؟
شکار کر لیا تھا ہمیں شکاری نے۔ ذہن میں تھا لاحاصل اور ملے ہم تھوڑے سے آسماں کے نیچے۔

Me Mano
ماریہ کلام

مجھے نا سوتے، جاگتے، کھاتے ،پیتے، ہنستے، ہنساتے، ٹی وی دیکھتے، سب سے زیادہ تو اپنی پڑھائی کے وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ون اردو بہت یاد آتا ہے۔۔۔۔۔ میں کیا کروں۔۔۔؟
ہر وقت ون اردو کی "ونڈو" کھول کر رکھیں اور ہر تھوڑی دیر بعد جھانک لیں۔ افاقہ ہوگا۔

Kashfeen
عروسہ ندیم

کیا آپ اتوار، منگل اور جمعہ کا نام لیے بغیر تین مُسلسل دنوں کا نام لے سکتے ہیں؟
منڈے، ٹیوسڈے، وینسڈے۔ ۔ ۔ ٹھیک ہے نا؟
آپ کچّے انڈے کو کنکریٹ کے فرش پر کیسے گرائیں گے، کہ وہ نہ ٹوٹ سکے؟
ڈھیر سارا اسٹائروفوم لگا کر۔
کیا محبت اندھی ہوتی ہے؟؟؟
ہوتی ہوگی۔
ایک لڑکا اور لڑکی ظالم سماج سے تنگ آکر خود کشی کا فیصلہ کرتے ہیں۔ دونوں ایک پل پر پہنج جاتے ہیں اور لڑکا پہلے کود جاتا ہے۔ لڑکی اپنی آنکھیں بند کرلیتی ہے۔ تھوڑی دیر بعد آنکھیں کھولتی ہے اور واپسی کے لیے چل پڑتی ہے کہ "محبت اندھی ہوتی ہے" اتنی دیر میں اسے لڑکا پیراشوٹ پر واپس اوپر آتا نظر آتا ہے اور کہتا ہے "محبت مر نہیں سکتی۔"

سوبی
ہماری آنکھیں دو ہیں لیکن ہم کو ان دونوں آنکھوں سے ایک چیز دو نظر کیوں نہیں آتی؟
بہت پریشان ہوں اس سوال کا جواب ضرور دینا آپ۔
کیونکہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ایک بھی مشکل سے برداشت ہوتے ہیں دو دو ہوتے تو کیا ہوتا؟ اس لیے اللہ کا شکر ادا کریں اور پریشان ہونا چھوڑ دیں۔

صبح سویرے اٹھتے ہی ہم ناشتہ کیوں کرتے ہیں لنچ کیوں نہیں کرتے؟
اس لیے کہ دوپہر میں ہم بریک فاسٹ نہیں کرتے سو مجبوراً دوپہر کو لنچ ہی کرنا پڑتا ہے۔

ون اردو پرگل آپی کے آنسوؤں سے سیلاب آ جاتے ہیں تو اس سیلاب کو روکنے کے لیے کن کن اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ سیلاب کے بعد جو نقصان ہو اس سے بچا جا سکے؟
اس سلسلے میں تو جرار سے ہی رابطہ کیا جا سکتا ہے زیادہ ایمرجنسی ہو تو وش عمران بھائی اور ساحل بھائی کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

Huma Naz
جب بکرے نے مارا ہے بکری کو سینگ تو کیا بکری نہ توڑے گی بکرے کے سینگ؟؟؟؟؟؟؟
یوں تو چھوٹی ہے ذات بکری کی
دل کو مگر لگتی ہے بات بکری کی

Usman

ون اردو کی خواتین اتنا بولتی کیوں ہیں ؟
میرا خیال ہے آپ کا سوال صرف تین خواتین سے ہے کیونکہ باقی سب تو لڑکیاں ہیں یہاں۔ تو جناب آپ تینوں خواتین بتائیں کہ آپ اتنا کیوں بولتی ہیں ؟؟؟
ون اردو، ون اردو کیوں ہے وجہ تسمیہ بتائیے ؟
آپ ٹو اردو لے آئیں میں وجہ تسمیہ بتا دونگی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے بھئی ٹو اردو ہے ہی نہیں اسی لیے یہ ون اردو ہے۔
میں نے ایک ویب پر ایک اشتہار دیکھا
"ون اردو : جہاں خواتین مزے مزے کے ناول پڑھتی ہیں"

تو کیا یہاں مردوں اور بچوں کو ناول پڑھنا منع ہے ؟
اگر وہ بھی پڑھنے لگ گئے تو کمپوزنگ ، اسکینگ وغیرہ کون کرے گا ؟؟؟
خواتین اپنے آپ کو لڑکی کہلوانا کیوں پسند کرتی ہیں ؟
ایک معصومانہ کوشش ہوتی ہے کرنے دیں آپ کا کیا جا رہا ہے۔
ٹیم بھائی کا نام ٹیم بھائی کیوں ہے وہ اپنا اصل نام کیوں یوز نہیں کرتے کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟
کیوں کہ ہم سب کو ٹیم اردو اچھا لگتا ہے۔۔ پھر تو ایویں کا تضاد ہوا نا۔۔
مہری بے بی اتنی لڑاکی کیوں ہے؟
کس نے کہا۔ مہری سوسویٹ ہیں جی۔

کیا خلوص آپی باقیوں سے زیادہ پر خلوص ہیں ؟
بہت زیادہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی آزما کے دیکھیں۔
ون اردو پر گوشئہ خواتین تو ہے لیکن مردانہ گوشہ نہیں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟
تضاد تو یہ ہے کہ یہ تضاد نہیں ہے۔ صلاحیتوں کا اقرار ہے۔
کیا گوشئہ خواتین کو خواتین کا پرائیویٹ فورم نہیں ہونا چاہئے؟
آپ خود پرائیویسی کا اہتمام کر سکتے ہیں۔
Sinam

ٹا ئم مشین کب ایجاد ھوگی اور بالفرض اگر ہو بھی گئی آپ کا کیا خیال ھے۔ لوگوں کا رجحان اپنے مستقبل میں جانا ھوگا یا اک بار پھر اپنے ماضی کو جینا چاھیں گے؟

ٹائم بتانے والی مشین تو ایجاد ہو کر پچھتا رہی ہے۔ کبھی گھنٹہ آگے کبھی پیچھے بے چاری پاکستانیوں کے ہاتھوں اتنی ذلیل ہو رہی ہے کہ لوگ ایک وقت میں دو دو ٹائم بتاتے ہیں۔ نیا یہ پرانا یہ سوچو ٹائم مشین کا کیا حال ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ساری خواتین ماضی میں اور مرد حضرات مستقبل میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ جائیں نا کیوں ۔۔۔

Asfiya

کیا دنیا میں ہر کوئی محبّت کا حقدار ہوتا ہے کیا محبّت میں وہ طاقت ہے جو ظالم کو بھی صحیح راستے پر لا سکے؟
بالکل بشرط یہ کہ وہ محبت کے لائق ہو۔ اس کے لیے محبت کا خالص ہونا شرط ہے جو آج کے دور میں نایاب ہے۔
ہر انسان کے دل میں ایک انمول رشتہ ہوتا ہے جو پل دو پل کا بھی ہو سکتا ہے ایسا کوئی رشتہ آپ کا ہے جو بھلایا نہ جا سکے ؟
جی آپ قارئین کے خلوص کا رشتہ۔
Taaliah
پاکستانی سیاستدان کی تین لفظوں میں تعریف کریں۔
زرداری، زرداری ،زرداری۔
اقوام متحدہ کے قیام کا اصل مقصد بتا‏ئيں۔
اقوام متحدہ کو معلوم ہے ؟؟؟؟
آنکھ کا اندھا خطرناک ہوتا ہے یا عقل کا اندھا؟
عقل کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ آنکھ کا اندھا صرف آپ کو ٹکر مارتا ہے جب کہ عقل کا اندھا آپ کو اٹھا کہ کسی اور پر بھی مار سکتا ہے۔
خلوص و محبت کا انجکشن نایاب ہو گیا ہے۔ کیا کرنا چاہیے؟
خلوص اور نایاب سے گزارش کرنی چاہیے کہ سائٹ پر زیادہ نظر آیا کریں اور ساتھ انجیکشنز بھی لیتی آئیں۔
سیاست دان کس کو دیکھ کر رنگ بدلتے ہیں؟
موت کے فرشتے کو دیکھ کر۔ ۔ ۔ وہ سیاست دان ہی کیا جو انسانوں کو اپنے بدلتے رنگوں کا پتا چلنے دے۔

LAMHAY

وہ کون سا دن ہوگا جس دن کے- ای- ایس- سی اور واپڈا والے بالکل بجلی بند نہیں کریں گے؟
اعمال کی جواب دہی کا دن ۔
جب پتی نہ ہو اور چائے بنانی پڑ جائے تو چائے بنانے کا آسان طریقہ کیا ہوسکتا ہے؟
اگر پتی نہ ہو تو پھر پتنی کو خود ہی ہمت کر کے چائے بنا لینی چاہئے۔ برتن پتی آ کے دھو دے گا۔
بہنوں کو جب بھی بھائیوں کو تنگ کرنا ہوتا ہے تو ان کو تنگ کرنے کا طریقہ تلاش کرنے میں کافی محنت کرنی پڑتی ہے آپ کوئی آسان طریقہ بتا دیں جس کی لائف ٹائم گارنٹی بھی ہو؟
بھابھی۔
ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی تو پھر کیا ہوتی ہے؟
نظر کا دھوکا۔
"انوکھا لاڈلا کھیلنے کو مانگے چاند" ستارے کیوں نہیں، ستارے تو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ڈھیر سارے بھی ہوتے ہیں جبکہ چاند تو صرف ایک ہی ہے؟
ستارے تو باقی لاڈلوں کے لیے ہیں نا ۔