001 - بیکڈ چکن ود اسپائسی وائٹ ساس : مینا

بیکڈ چکن ود اسپائسی وائٹ ساس

اجزائے ترکیبی :
بون لیس چکن کے پسندے: 2 پاؤنڈز
لہسن ادرک کا پیسٹ: 2 ٹی اسپون
دہی: 1/2 کپ
نمک: حسب ذائقہ
پیاز: ایک درمیانے سائز کی پسی ہوئی
لال مرچ: 1 ٹی اسپون
گرم مصالحہ: 1/2 ٹی اسپون
خشخاش: 1 ٹی اسپون پسی ہوئی
بھنے ہوئے چنے: 2 ٹی
سفید زیرہ پاؤڈر: 1 1/2 ٹی اسپون
کالی مرچ پاؤڈر: 1/2 چائے کا چمچ
تیل: 2 ٹیبل اسپون
میٹل یا لکڑی کی (سیخیں ) اسکیوئڑز۔
ترکیب:

چکن کو ان تمام چیزوں میں میرینیٹ کر لیں۔ اب اسے توے پر یا پھر گرل پر گرل کرلیں۔
اگر اوون میں بیک کرنا ہو تو
30- 35 منٹ بیک کر لیں۔ اگر زیادہ کرسپی چاہیے تو بیکنگ ٹائم تھوڑا زیادہ کرلیں۔
لکڑی کے اسکیوئرز کو پہلے پانی میں اوور نائٹ بھگولیں۔ پھر اس میں پسندے پرو کر بیک کرلیں یا توے پر ہی سینک لیں۔
اور اگر بیک کرتے ہوئے لکڑی جل جائے تو سرو کرتے وقت اس پر الومینم فوئیل لگا لیں۔

ڈپ
میونیز 2 ٹیبل اسپون
کیچپ 1 ٹی اسپون
ہاٹ ساس 2 ٹی اسپون
ٹوبیسکو ساس1 ٹی اسپون
ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اسے چکن کے ساتھ سرو کریں

http://i567.photobucket.com/albums/ss120/mina-2009/CIMG4720.jpg