002 - کوکونٹ میکرونز: مینا

کوکونٹ میکرونز
اجزائے ترکیب:
انڈے: 2 بیٹ کیے ہوئے
کنڈینسڈ ملک: 1 کین
شریڈڈ کوکونٹ: 2 کپ
براؤن شوگر: 1 کپ
مکھن بغیر نمک والا: 3 ٹیبل اسپون
ونیلا ایسنس: 1/2 ٹی اسپون۔

ترکیب:
مکھن اور براؤن شکر کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ کوشش کرین مکھن تھوڑا نرم ہوجائے۔ لیکن میلٹ نا ہو ۔
اب اس میں بیٹ کیے ہوئے انڈے ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
پھر کنڈینسڈ ملک ڈال کر اتنا بیٹ کریں کہ ایک اسموتھ مکسچر بن جائے۔

اس میں کھوپرا شامل کر کے تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
ایک بیکنگ شیٹ پر ویکس پیپر بچھائیں۔ اس پر ہلکا سا آئل یا بٹر لگا دیں۔
پھر آئسکریم اسپون/ ٹیبل اسپون کی مدد سے شیٹ پر بچھا دیں۔
اوون میں 350 ڈیگریز پر 20 - 25 منٹ بیک کریں۔ ہر پانچ منٹ بعد چیک کر لیں۔ اتنی دیر بیک کریں کے میکرونز اوپر سے ٹوسٹ ہوجائے۔

http://i567.photobucket.com/albums/ss120/mina-2009/CIMG4253.jpg

Tip:

اس کا بیکنگ ٹائم تھوڑا کم ہوگا۔
تھوڑا کرسپی بنانے کے لیے صرف انڈے کی سفیدی یوز کریں۔ انڈے کی سفیدی کو اتنا بیٹ کریں کو وہ اسٹف ہو جائے وپ کریم کی طرح۔ یہ مکسچر میں سب سے آخر میں ہلکے ہاتھ سے فولڈ کریں پھر اسی طرح بیک کر لیں۔
گارنش کرنے کے لیے میلٹڈ چاکلیٹ یا پھر جیلی یوز کرسکتے ہیں۔