001 - ایک کلک پر سب اوپن: امان

ایک کلک پر سب اوپن

ہم سب انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس اور مسینجرز، اور مختلف سوفٹ ویئرز کو روز استعمال کرتے ہیں۔ اس کے لیے ہمیں باری باری ان سافٹ ویئرز کو کھولنا پڑتا ہے، ویب سائٹس اوپن کرنی پڑتی ہیں، مسینجرز اوپن کرنے پڑتے ہیں اور اگر کوئی ایک فائل بار بار استعمال کرنی ہوتی ہے تو اس فائل کو بھی اوپن کرنا پڑتا ہے۔ ان سب میں کافی وقت لگتا ہے۔ کیوں نہ وہ سب چیزیں ایک ہی کلک میں اوپن ہوجائیں تاکہ وقت بھی بچے اور ہر بار اوپن کرنے کی کوفت بھی نہ ہو۔ چلیں پھر شروع کرتے ہیں ون کلک دھماکہ:

1) اسٹارٹ مینو میں جاکر، پروگرامز اور ایکسیسریز میں جائیں، وہاں سے نوٹ بک اوپن کرلیں۔

2) نیچے دیا گیا کوڈ اس میں تحریر کردیں:

@ECHO OFF
REM Opens multiple tabs for firefox

SET BROWSER=D:\Firefox\FirefoxPortable\App\Firefox\fir efox.exe
SET WAIT_TIME=2

START %BROWSER% -new-tab "www.mail.yahoo.com"
@ping 127.0.0.1 -n %WAIT_TIME% -w 1000 > nul
START %BROWSER% -new-tab "www.hotmail.com"
START %BROWSER% -new-tab "www.oneurdu.com/forums"
START %BROWSER% -new-tab "www.google.com"

REM Opens Messengers
start /d "C:\Program Files\Windows Live\Messenger" msnmsgr.exe
start /d "C:\Program Files\Yahoo!\Messenger" yahoomessenger.exe

REM Opens Applications and Files
START /d "D:\Adobe" photoshop.exe C:\Documents and Settings\Aman\Desktop\1.gif
START /d "D:\Adobe\Acrobat 5.0\Reader" acrord32.exe C:\Documents and Settings\Aman\Desktop\RaheeqAl-Makhtoom.pdf

اب یہاں تھوڑا سا سمجھنا پڑے گا اور صرف ایک بار آپ کو اپنے سوفٹ ویئرز کی لوکیشن اور اپنی ضرورت کو سیٹ کرنا پڑے گا۔

* سب سے پہلے آپ کو یہ بتانا پڑے گا کہ آپ کونسا براؤزر استعمال کررہے ہیں، انٹرنیٹ ایکسپلورر یا فائر فاکس یا کوئی اور، جو بھی آپ کا ویب براؤزر ہے، اس کی لوکیشن یہاں لکھ دیں

SET BROWSER=browser location

جیسے میرے دیئے گئے کوڈ میں D:\Firefox\FirefoxPortable\App\Firefox\firefox.exe لوکیشن ہے۔

نوٹ: اپنے ویب براؤزر، اپلیکشن / سوفٹ ویئر کی صحیح لوکیشن لینے کے لیے ویب براؤزر / سوفٹ ویئر / اپلیکشن پر رائٹ کلک کرکے پراپرٹیز میں جائیں اور وہاں سے دیکھ لیں، یا کاپی پیسٹ کرلیں۔

* اب آتی ہے باری ویب سائٹس اوپن کرنے کی۔ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ کیا تبدیل کرنا ہے، جو ویب سائٹس آپ نے اوپن کرنی ہیں، اس کا ویب ایڈریس لکھتے جائیں، جیسے میں نے یاہو میل، ہاٹ میل، ون اردو، اور گوگل کا ویب ایڈریس لکھا ہے۔ دھیان رہے کہ ویب ایڈریس "" کے اندر ہی ہونا چاہئے۔

* مسینجرز اوپن کرنا: ایم ایس این، یاہو یا جو بھی مسینجر اوپن کرنا چاہتے ہیں، ان کی لوکیشن لکھ دیں، مگر یہاں ایک بات کا دھیان رکھنا ہوگا ورنہ مسینجر یا کوئی بھی سوفٹ ویئر لوڈ نہیں ہوگا۔ جیسے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے کس طرح سے لکھا ہے:

start /d "C:\Program Files\Windows Live\Messenger" msnmsgr.exe

یہاں "" کے اندر ہمیں صرف اس مسینجر / سوفٹ ویئر کا ایڈریس دینا ہے کہ وہ کہاں پر کس فولڈر میں پڑا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر msnmsgr.exe لکھ دیا جائے گا \ ڈال کر تو وہ اوپن نہیں ہوگا، جیسے

start /d "C:\Program Files\Windows Live\Messenger\msnmsgr.exe

یہ غلط طریقہ ہے۔

اس کا آسان حل ہے کہ آپ اس سوفٹ ویئر، مسینجر پر رائٹ کلک کرکے پراپرٹیز میں جائیں اور ٹارگٹ میں لکھا ہوا ایڈریس کاپی کرکے پیسٹ کردیں اور اس میں سے آخر میں اس سوفٹ ویئر / مسینجر کی exe فائل کو ہٹا دیں، اور اسے "" کے بعد اسپیس دیکر لکھ دیں، جیسا کہ میرے لکھے کوڈ میں درج ہے۔

* سوفٹ ویئر اوپن کرنا: یہاں بھی مسینجر والی بات دھیان میں رکھنی ہوگی اور اسی حساب سے اپنے سوفٹ ویئر جیسے ایم ایس ورڈ، ایم ایس ایکسل، ایکروبیٹ ریڈر، فوٹوشاپ وغیرہ لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہاں میں نے اس سوفٹ ویئر کے ساتھ اپنی مطلوبہ فائل بھی لوڈ کی ہے، جیسے:

START /d "D:\Adobe" photoshop.exe C:\Documents and Settings\Aman\Desktop\1.gif

اڈوب فوٹو شاپ اوپن ہو اور ساتھ ہی میرے ڈیسک ٹاپ پر پڑی ہوئی 1 نامی فائل بھی اوپن ہوجائے اس میں، اس طرح سے آپ ان فائلز کو بھی اوپن کرسکتے ہیں جس پر آپ کو بار بار کام کرنا پڑتا ہے اور آپ اوپن رکھتے ہیں جب بھی کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں۔

آپ چاہیں تو صرف سوفٹ ویئر بھی اوپن کرسکتے ہیں، اس کے لیے سوفٹ ویئر کی exe فائل کے بعد کچھ نہ لکھیں جیسے:

START /d "D:\Adobe" photoshop.exe

3) اب اس فائل کو سیو کریں، فائل مینو میں جاکر سیو پر کلک کریں اور فائل نیم میں کوئی بھی نام رکھ دیں مگر ساتھ میں .bat لگانا نہ بھولیں اور نیچے والے باکس میں سے ALL FILES سلیکٹ کرلیں، پھر سیو کردیں۔

لیجئے جناب، آپ کا ون کلک ریڈی ہے اڑان کے لیے۔ جہاں سیو کیا ہے وہاں جا کر اسے رن کریں۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر والے ممبران کو پہلے تو مشورہ دوں گا کہ فائرفاکس ہی استعمال کریں۔ نہیں تو اس کے لیے یہ کوڈ لکھیں:

@ECHO OFF
REM Opens multiple tabs for Internet Explorer

START IEXPLORE.EXE -new "www.mail.yahoo.com"
START IEXPLORE.EXE -new "www.hotmail.com"
START IEXPLORE.EXE -new "www.oneurdu.com/forums"
START IEXPLORE.EXE -new "www.google.com"

REM Opens Messengers
start /d "C:\Program Files\Windows Live\Messenger" msnmsgr.exe
start /d "C:\Program Files\Yahoo!\Messenger" yahoomessenger.exe

REM Opens Applications and Files
START /d "D:\Adobe" photoshop.exe C:\Documents and Settings\Aman\Desktop\1.gif
START /d "D:\Adobe\Acrobat 5.0\Reader" acrord32.exe C:\Documents and Settings\Aman\Desktop\RaheeqAl-Makhtoom.pdf

کچھ سمجھ نہ آیا ہو تو میری بنائی فائل کو ڈاؤنلوڈ کرکے اس میں اپنی مرضی کی چینجنگ کرسکتے ہیں یا فورم پر پوچھ سکتے ہیں۔