003 - فائر فاکس کو تیزرفتار بنانا : امان

فائر فاکس کو تیز رفتار بنانا

اگر آپ چاہتے ہیں کہ فائر فاکس ویب براؤزر تیز رفتاری سے کام کرے، تو اس کے لیے یہ اسٹیپ فالو کریں:

1) فائر فاکس اوپن کریں اور ایڈریس بار میں یہ لکھ کر اینٹر کریں:

about:config

یہاں شاید آپ سے کنفرمیشن مانگے گا کہ جو بھی کررہے ہیں اپنے رسک پر، تو پرامیس کر کے آگے بڑھ جائیں یعنی I'll be careful, I promise نامی بٹن پر کلک کر کے۔

2) آپ کے پاس ایک پیج کھل جائے گا جس میں لمبی لسٹ ہوگی، اس میں سے ان کو تبدیل کرنا ہے:

* network.http.pipelining بائی ڈیفالٹ false ہوتا ہے، اس پر ڈبل کلک کریں، وہ true ہوجائے گا۔

* network.http.proxy.pipelining اس کو بھی true کردیں جیسے اوپر کیا ہے۔

* network.http.pipeling.maxrequests پر ڈبل کلک کریں اور 30 لکھ کر اینٹر کردیں۔

3) اب کہیں پر بھی رائٹ کلک کریں اور NEW میں جاکر INTEGER سلیکٹ کریں اور اس کی ویلیو 0 ڈال دیں۔

4) اب فائر فاکس کو بند کریں اور اوپن کرکے استعمال کریں، آپ کو نمایاں فرق محسوس ہوگا۔
http://img717.imageshack.us/img717/584/31431289.jpg
http://img714.imageshack.us/img714/4954/34936568.jpg

نوٹ: یہ صرف براڈ بینڈ اور دیگر یوزرز کے لیے ہے، ڈائل اپ پر اور سلو کیبل نیٹ ورک پر یہ زیادہ کارآمد نہیں۔ نیز یہ انہی کے لیے ہے جو چھیڑ چھاڑ کرنے کے عادی ہیں اور سیٹنگ کی وجہ سے ایپلیکشن کرپٹ ہوجانے کی صورت میں اسے ڈیفالٹ اسٹیٹ پر لانا جانتے ہو۔