007 - تھنسٹال : امان

THINSTALL

آپ میں سے بہت سے ممبران نے پورٹ ایبل سوفٹ ویئرز کا سنا ہوگا اور استعمال کرتے ہوں گے۔ مگر کیا آپ اپنے سسٹم پر انسٹال کسی سوفٹ ویئر کو پورٹیبل بنانا چاہتے ہیں۔ اگر ہاں تو یہ سوفٹ ویئر بہت کارآمد ہے۔ اور کافی آسان استعمال ہے اس کا۔

پہلے تو جو ممبران جانتے نہیں کہ پورٹیبل سوفٹ ویئر ہوتے کیا ہیں، ان کے لیے تعارف:

پورٹ ایبل سوفٹ ویئر

یہ سوفٹ ویئرز کے ایسے ورژن ہوتے ہیں، جنہیں انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ اسے کہیں سے بھی رن کرسکتے ہیں۔ چاہے یو ایس بی سے یا سسٹم میں ہارڈ ڈرائیو میں کاپی کر کے۔ اس کا فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کا سسٹم غیر ضروری سوفٹ ویئرز کی انسٹالیشن سے بچ جاتا ہے اور یہ سوفٹ ویئرز زیادہ ریسورسس بھی نہیں لیتے۔

پورٹ ایبل سوفٹ ویئرز بنانا

* سب سے پہلے تو آپ اس لنک سے یہ سوفٹ ویئر Thinstall ڈاؤن لوڈ کرلیں اور انسٹال کرلیں۔

http://www.4shared.com/file/zh9bIile...ion_Suite.html

* اس سوفٹ ویئر کو چلائیں اور (Start) پر کلک کریں

* Pre-Install Scan پر کلک کریں

اب یہاں یہ سوفٹ ویئر آپ کے سسٹم کی رجسٹری کو اسکین کر کے اپنے پاس محفوظ کرے گا۔ اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

* جب مکمل ہوجائے تو آپ اس سوفٹ ویئر کو Minimize کرلیں اور جس سوفٹ ویئر کو پورٹ ایبل بنانا ہے، وہ انسٹال کرلیں۔ یاد رہے صرف Minimize کرنا ہے۔

* مطلوبہ سوفٹ ویئر انسٹال ہونے کے بعد Thinstall کو Maximize کریں اور Post-Install Scan پر کلک کریں۔

* ایک اور بار وہ اسکین کر کے آپ کے سامنے آپکے سسٹم پر انسٹال سافٹ ویئر اور رجسٹری کی لسٹ دکھائیں گے۔ آپ Continue پر کلک کردیں۔

* اس کے بعد والی ونڈو میں، save result پر کلک کر کے اپنی رجسٹر اسکین کو محفوظ کرلیں۔ پراجیکٹ محفوظ ہونے کے بعد Continue اور Quit کر کے باہر آجائیں۔

* اب آپ اس فولڈر میں جائیں جہاں، Thinstall انسٹال کیا تھا۔ وہاں پر آپ کو Captures کے نام سے ایک فولڈر ہوگا، جہاں آپ کا مطلوبہ سوفٹ ویئر، جس کا آپ پورٹ ایبل بنا رہے تھے) کے نام سے فولڈر ہوگا، اس فولڈر میں build.bat نامی ایک فائل ہوگی، اس کو چلائیں۔ ڈاس کمانڈ پرامپٹ والی ونڈو ظاہر ہوگی جس پر کام شروع ہوجائے گا۔ مکمل ہونے پر کوئی بھی Key پریس کر کے باہر آجائیں۔

* اب آپ وہاں دیکھیں گے کہ ایک فولڈر BIN کے نام سے بن گیا ہے۔ اسی فولڈر میں آپ کے مطلوبہ سوفٹ ویئر کا پورٹ ایبل ورژن موجود ہے۔ اس فولڈر کو وہاں سے کاپی کرلیں اور پھر جہاں چاہیں استعمال کریں

امید ہے آپ کو پسند آیا ہوگا، اور کارآمد بھی ہوگا آپ کے لیے کہ اب پورٹیبل زمانہ ہے اور بہت سے یوزرز پورٹیبل چیزوں کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔