011 - انسانی شجرے: ایکس وومن : امان

انسانی شجرے: ایکس وومن

انسان کے زمانہ قبل از تاریخ کے ایک ایسے گمشدہ رشتے دار کی تلاش میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے جس سے انسانی شجرے کے نامکمل حصوں کو جوڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس رشتے دار کے بارے میں خیال ہے کہ اس نے افریقہ سے نقل مکانی کی تھی اور اس کا جینیاتی تعلق قدیم انسانی نسل نی اینڈرٹال (Neanderthal)اور آج کی انسانی نسل، دونوں سے ہے۔

یہ اندازے اور خیال آرائی، سن 2008 میں سائبیریا کے قریب ایک غار سے ملنی والی عورت کی باقیات کے اوپر تجربات کے بعد کی گئی ہیں۔ نیز اس غار سے کچھ کنگن اور زیورات بھی ملے تھے۔ ماہرین نے اس عورت کو علامتی نام "ایکس وومن" کا دیا ہے۔

اندازہ کے مطابق اس عورت کی ہڈیاں 30 سے 50 ہزار سال پرانی ہیں، جن پر ابتدائی جینیاتی تجربے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ "ایکس وومن" کا تعلق برفانی دور میں نقل مکانی کرنے والے (تقریباً بیس لاکھ سال قبل) کے قدیم بانشدوں کی تیسری لہر کی نسل سے تھا۔ جدید دور کا انسان اور نی اینڈرٹال اُسی نسل کی شاخیں ہیں۔ جسے انسان کا ایک قریبی رشتے دار سمجھا جاتا ہے۔ اور جو اس براعظم سے قریباً پانچ لاکھ سالے پہلے چلے گئے تھے۔

جرمن سائنس داں سوانتے پابو (Svante Paabo) جو کہ حیاتیات سے متعلق میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے ایک سائنس دان ہیں۔ جو کہ بین الاقوامی ماہرین ٹیم کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ ان کے مطابق تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ ایکس وومن کا تعلق تقریباً بیس لاکھ سال قدیم انسان کی نسل سے تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ پہلے ہم اس بارے میں واضح نہیں تھے کہ دس لاکھ سال قبل کس نئی مخلوق میں آبائی جین منتقل ہوئے تھے۔

سائبیریا کے نزدیک ملنے والی عورت (ایکس وومن) کی باقیات میں نی اینڈرٹال اور جدید انسان کی نسل سے جینیاتی تعلق کے شواہد ملے ہیں۔ جس سے اس توقع میں اضافہ ہوا ہے کہ ایکس وومن کی باقیات انسان کی ارتقائی تاریخ کی گمشدہ کڑیاں تلاش میں مدد دے سکتی ہے۔

سائنس دان اس قدیم نسل کا جینیاتی نقشے کا کھوج لگانے کے لیے اس کے ڈی این اے پر مزید تجربات کر رہے ہیں۔

پابو کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ معلوم ہونے میں مدد مل سکے گی کہ نسل انسانی کے شجرے میں ایکس وومن کس مقام پر ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ابھی ہم یہ نہیں جانتے کہ ایکس وومن ہمارے براہِ راست آباؤ اجداد میں شامل ہے، لیکن اس کے جینیاتی مطالعے کے بعد ہم یہ کہنے کے قابل ہوسکتے ہیں کہ آیا اس کا تعلق موجودہ انسانی نسل کی شاخ سے ہے یا نی اینڈرٹال کی شاخ سے یا پھر اس کی اپنی کوئی الگ جینیاتی شاخ تھی۔

(ڈینی سووا غار کے اوپر سے لی جانی والی تصویر۔ جس میں سے ایکس وومن کی ہڈی دریافت کی گئی تھی)

http://img18.imageshack.us/img18/4748/cavef.jpg
بحوالہ: آرٹیکل فرام ہفتہ وار جریدہ نیچر