009 - حوصلہ شیر سا : عتیق الرحمٰن

حوصلہ شیر سا میں رکھتا ہوں
بھونکتے کتوں سے پر ڈرتا ہوں

منع کرتے ہیں جس سے گھر والے
کام اکثر وہی میں کرتا ہوں

جیسے پڑتی ہے یارو مار مجھے
روز جیتا ہوں ، روز مرتا ہوں

لوڈ بھیجوا کے پوچھنا، "پہنچا؟"
اک عجب ڈھنگ سے اجڑتا ہوں

میرے کالج میں لڑکیاں ہیں بہت!!
"کبھی چھٹی نہیں میں کرتا ہوں"

روز لگتی ہے میری گھر میں کلاس
باتوں باتوں میں روز سدھرتا ہوں