002 - چلڈرن کوئز مرتب کردہ یازغل

چلڈرن کوئز:
مندرجہ ذیل جملوں میں سے مختلف ممالک کے نام تلاش کریں۔

۱۔ کیا تمہیں پچھلے فائنل میچ کا سکور یاد ہے؟
۲۔ میرے خیال میں اس کا نام صرف کچھ لوگوں نے سنا ہو گا۔
۳۔ ناظمِ کراچی نے شہر کی کایا ہی پلٹ دی۔
۴۔ کاش املی کا ایک پیکٹ مل جائے تو مزہ آ جائے۔
۵۔ کسی جیب کترے نے اس کی جیب کاٹ لی۔
۶۔ اس دکان سے جلیبی ایک بار کھا کے دیکھ لیں دوبارہ نہیں کھائیں گے۔
۷۔ جب نمازیوں نے نمازِ وتر کی نیت کی تو اس وقت نو بجے تھے۔
۸۔ اللہ تعالٰی ہر وسیلہ پیدا کرتا ہے۔
۹۔ شہنشاہ بابر ماہر فوجی سپہ سالار بھی تھا۔
۱۰۔ مسلمانوں کو ڈرانے کے لئے کافر انسانیت سوز مظالم ڈھانے لگے۔