002 - چنے کی دال کا حلوہ ترکیب ساحرہ

چنے کی دال کا حلوہ

چنے کی دال دو کپ
خشک دودھ چھ کپ
اپنی پسند کے تمام ڈرائی فروٹس ایک ایک کپ
بادام، اخروٹ، چلغوزے کاجو
سارے ڈرائی فروٹس ملا کر اس میں سے آدھے کو باریک پیس لیں اور باقی آدھے کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔
پسا ہوا کھوپرہ یا ناریل دو کپ
مکھن یا دیسی گھی دو کپ

کریم یا کھویا ایک کپ
شکر چھ کپ
ہری الائچی دس عدد

چنے کی دال پوری رات کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ صبح کو اسے ابال کر پیس لیں۔
سب سے پہلے مکھن یا گھی کو گرم کر کے اس میں الائچی کو براؤن کر لیں۔ اب اسکو ٹھنڈا کر لیں اور اس میں پسی ہوئی دال ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ اس وقت تک جب تک کہ ہلکا سا گولڈن نا ہو جائے اور بھنتے ہوئے بیسن کی خوشبو آنے لگے اور بالکل ڈرائی ہو جائے۔ اب اس میں خشک دودھ ڈال دیں وہ پتلا ہو جائے گا اب دوبارہ سے اسے ڈرائی کریں۔یہ دودھ گیلا ہو جائے گا۔ اسے دوبارہ سے تیز تیز بھون کر سوکھانا پڑے گا، جب یہ سوکھ جائے اور دوبارہ سے حلوہ بالکل خشک ہو جائے تو اس میں ناریل اور پسے ہوئے ڈرائی فروٹس ڈال دیں۔ اب اسکو پھر سے بھون لیں۔ پھر کٹا ہوا ڈرائی فروٹ ڈال اور کھویا بھی ڈال دیں اور خوب بھونیں، اسکے بعد چینی ڈال کر بھون لیں۔ جیسے ہی ہلکا سا گولڈن ہونے لگے تو چولہا بند کردیں۔ ذیادہ بھوننے سے بہت سخت ہو جائے گا۔
اب اپنی پسند کی شکل میں جما لیں اور بعد میں کاٹ لیں۔
اسکا ٹیسٹ کافی حد تک سوہن حلوے یا کینڈی جیسا ہوتا ھے اور تھوڑا سخت بھی کینڈی جیسا ہی ہوتا ھے، ،

نوٹ
اسکو بناتے وقت ایک سیکینڈ بھی چمچہ ہلانا نہیں چھوڑ سکتے۔ مسلسل ایسا نا کرنے پر حلوہ بالکل جل جائے گا۔ اسی لئے حلوہ بنانا شروع کرنے سے پہلے سب تیاری کر کے ہر چیز پہلے سے چولہے کے بالکل پاس رکھتے ہیں۔
http://i48.tinypic.com/73gmj9.jpg