003 - چپلی کباب ترکیب ساحرہ

چپلی کباب

بہت آسان اور مزے کی ریسیپی ھے۔ آپ اسے بنا کر فریز بھی کر سکتے ہیں اور جب دل کرے فریزیر سے نکال کر بیک کر لیں۔ فرائی کر لیں یا گرل کر لیں۔

ایک پاؤئینڈ چکن یا گوشت کا قیمہ
نمک حسب پسند
لال کٹی مرچ ایک چمچہ
لال پسی مرچ آدھا چمچہ
کالی مرچ آدھا چمچہ
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی
پسا ہوا مکس گرم مصالحہ ایک چمچہ
سفید دھنیہ موٹا کٹا ہوا آدھا چمچہ
دو عدد انڈے ابلے اور چھوٹے چھوٹے کٹے ہوئے
مکھن ایک چمچہ
آٹا یا بیسن دو بڑے چمچے
انار دانہ ایک چمچہ
ایک ایک چٹکی کباب چینی اور فلفل دراز
۰اگر مل جائے تو ورنہ خیر ھے

ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے ایک انڈہ توڑ کر ڈالیں اور اپنی پسند کی شکل میں کباب کو شیپ دے لیں۔
اب اپنی ضرورت کے مطابق گرل کر سکتے ہں یا فرائی اور بیک بھی کر سکتے ہیں، نان اور چاولوں کو ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں۔ ہرے دھنیے والی چٹنی بھی ساتھ میں ضرور بنالیں۔

http://i46.tinypic.com/1si9g5.jpg