004 - فش پلاؤ کی ترکیب بریانی ساحرہ

فش کی پلاؤ بریانی

ایک پاؤئینڈ فش
بغیر کانٹوں کے ہو تو سب سے اچھا ھے۔
دو بڑے پیاز
تین ٹماٹر
گرم مصالحے ، کالی بڑی الائچی، لونگ، ،دارچینی، ہری الائچی ایک چٹکی جائفل اور ایک چٹکی جاوتری
ادرک لہسن کا پیسٹ دو بڑے چمچے
نمک دو چمچے
لال مرچ
دو چمچے
ایک ٹیبل اسپون کٹا ہوا خشک دھنیا

پیاز کو گولڈن کر کے اس میں ادرک لہسن ڈالکر بھون لیں پھر ٹماٹر اور باقی مصالحے ڈال دیں۔ انکو خوب بھون لیں۔ جب سارے مصالحے بھن جائیں تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ بھی ٓادھا چمچہ ملا دیں اور جب مصالحے کا پانی سوکھ جائے تو اس میں فش رکھ دیں۔ فش رکھ کر چمچہ نہیں ہلانا۔ آنچ بہت ہلکی کر دیں اور صرف دم میں ہی فش کو گلنے دیں۔
ٓبیس منٹ تک فش گل چکی ہو گی تو چولہا بند کر دیں اور بریانی کی طرح چاول ابال لیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے چاول الگ الگ اور کھلے کھلے رہیں تو ان میں ابالتے وقت لازمی طور پر تھوڑا آئل اور دو چمچے نمک ڈال دیں۔
جب ایک کنی رہ جائے تو چاولوں کو پہلی تہہ میں ڈالیں ،اس پر پوری بریانی والا فش کا مصالحہ اور آ خر میں اوپر دوبارہ سارے چاول ڈال دیں، اب اسکے اوپر رنگ ڈال دیں، تھوڑا سا تین قطرے کیوڑہ اور پانچ دھاگے زعفران کے ڈال کر دل دے دیں۔

پندرہ منٹ کے دم کے بعد آپکی بہت مزے کی فش پلاؤ بریانی تیار ھے۔
نوٹ
اسکا نام پلاؤ بریانی اس لئے ہوتا ھے کہ مصالحے تو پلاؤ والے ڈلتے ہیں مگر بناتے بالکل بریانی کی طرح ہیں اسی لئے اسکا نام پلاؤ بریانی ہوتا ھے۔
اسی ترکیب کو یوز کرتے ہوئے آپ چکن، میٹ یا قیمے سے بھی پلاؤ بریانی بنا سکتے ہیں۔۔