005 - حوریہ اور مینا کی بیوٹی کلینک تحریر حوریہ' مینا

ٴ
* کھردری جلد کے لیے دس گرام موٹے پسے ہوئے بادام مین دو چائے کا چمچ جو (اوٹس) اور عرقِ گلاب ملا کر اس کو چہرے پر آہستہ آہستہ ملیں اور کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔

*رنگت نکھارنے کے لیے لیموں کے رس میں برابر مقدار عرق گلاب اور گلیسرین یا شہد ملا کر رکھ لیں۔ رات سوتے وقت چہرے پر اس کی مالش کرکے صبح منہ دھو لیں۔

* جلد کی خشکی کو دور کرنے کے لیے اور اسے ترو تازہ کرنے کے لیے ا کھانے کا چمچہ کیلے کا گودا اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ملا کر اچھی طرح یک جان کرکے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ یہ لیپ لگانے کے بعد 20 منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔ لیپ لگانے کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ لیپ آنکھوں پر نا لگے۔

* کچے آلو کو کدوکش کرلیں اور اپنے چہرے پر لگائیں۔ 10 منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ یہ وائٹ ہیڈز اور بلیک ہیڈز کم کرتا ہے۔

*2 ٹیبل اسپون بیسن، 1 چٹکی ہلدی، 1 ٹی اسپون لیمن جوس اور ایک ٹیبل اسپون دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے، گردن کہنیوں پر لگائیں یہ عمل ہفتے میں 3-4 بار کریں۔ 1 مہینے میں فرق محسوس کریں گے۔

*کلونجی باریک پیس کر سرکے میں ملاکر سونے سے پہلے چہرے پر لیپ کریں اور صبح چہرہ دھو لیں۔ اس سے کیل مہاسے ختم ہوجائیں گے۔

* کھیرے کا عرق روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔ اس سے اسکن کے مسام ٹائٹ ہوتے ہیں اور اسکن پر گلو آجاتا ہے۔