001 - نیٹ نامہ تحریر امان

* خون سے لکھا خط

عاشقوں کا خون رنگ لایا، آخرکار ڈیجیٹل / آن لائن سروس بھی حاضر ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جاکر آپ خون سے کوئی بھی چھوٹا سا مسیج لکھ کر سینڈ کرسکتے ہیں۔

http://www.bloodyfingermail.com/message.php

* اولڈ از گولڈ

بہت سی ایسی پرانی چیزیں ہیں جن کا اب استعمال بہت ہی کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ اور اکثر اوقات بھول بھی جاتے ہیں کہ یہ چیز کس طرح کی جاتی تھی۔ نیچے دیئے گئے لنک میں آپ کو کافی ایسی پرانی چیزوں کے بارے میں پڑھنے کو ملے گا، ان کے طریق استعمال کے ساتھ ساتھ۔

http://www.obsoleteskills.com/home

* چھوٹا پر کام میں پکا

نیچے دیئے گئے لنک میں آپ کو بہت سے چھوٹے چھوٹے سوفٹ ویئر مل سکتے ہیں جن کا سائز بہت چھوٹا اور فری ہیں مگر کام کے پکے ہیں۔

http://tinyapps.org

* کمپیوٹر کے ریٹ

نیچے دیئے گئے لنک میں آپ پاکستان میں پورے اسمبل کردہ کمپیوٹر / کمپیوٹر آلات کے ریٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ماؤس سے لیکر مانیٹر / ایل سی ڈی تک اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے لیکر لیپ ٹاپ تک کے۔ مزید آپ سیکنڈ ہینڈ / یوزڈ / برانڈیڈ کمپیوٹر کے ریٹ بھی دیکھ سکتے ہیں اور آرڈر کرسکتے ہیں پاکستان کے کسی بھی شہر سے۔ ریٹ میں ہزار تک کی کمی بیشی ہوسکتی ہے مارکیٹ میں دوسری شاپس پر، مگر گیلگسی والے کافی مشہور ہیں اور پورے پاکستان میں ان کی سپلائی ہے۔

http://www.galaxy.com.pk

* فری سوفٹ ویئرز

نیچے دیئے گئے لنک پر آپ کو بالکل فری سوفٹ ویئرز مل سکتے ہیں، شاید کوئی آپ کے کام کا نکل آئے۔ تو دیر کس بات کی ابھی جائیں ابھی پائیں۔

http://freeware.intrastar.net