002 - ایک نظر ایک سوفٹوئیر پر تحریر احمد لون

کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے
جس سافٹ وئیر کا آج تعارف میں کروانے لگا ہوں دیکھتے ہیں اس کی ضرورت کیا وجہ ہے

ضرورت:
کمپیوٹر استعمال کرنے والے اکثر لوگوں کی ایک شکائت ضرور ہوتی ہے

یہ ونڈو پہلے بہت جلد چلتی تھی اب دیر لگاتی ہے
یا پہلے سسٹم تیز تھا اب سلو ہو گیا ہے
وغیرہ

ان کی شکایات جائز ہیں
ایسا ہی ہوتا ہے
ونڈو آہستہ آہستہ لوڈنگ میں زیادہ وقت لینے لگ جاتی ہے
اس کی وجہ بے شمار سافٹ وئیر کی انسٹالیشن
سٹارٹ اپ میں بہت سے غیر ضروری سافٹ وئیر کا ہونا
رجسٹری میں غیر کار آمد اندراج
ہارڈ ڈسک میں غیر ضروری عارضی فائلوں کی بہت زیادہ موجودگی
کچھ بہت زیادہ استعمال ہونے والے سافٹ وئیرز کا بہت سا عارضی مواد
جیسے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی عارضی فائلیں
فائر فاکس کی عارضی فائلیں
ونڈو کیشے کا پرانا ہونا
وغیرہ

ایسے مسئلوں کا حل ظاہری بات ہے ان چیزوں کا ختم کرنا ہے

لیکن اگر ہم یہ کام کرنا شروع کر دیں تو کافی وقت لگتا ہے
اور کسی ضروری فائل کو ختم کر دینے کا بھی خدشہ رہتا ہے

جس سافٹ وئیر کا تعارف مں آج پیش کر رہا ہوں وہ ان کاموں میں آپ کی مدد کر سکتا ہے اور وہ بھی بغیر کسی نقصان کے
اس سافٹ وئیر کا نام ہے

CCleaner

یہ ونڈو کی کارکرگی بڑھانے اور غیر ضروری فائلز اور ونڈو رجسٹری اندراجات کو ختم کرنے کے کام آتا ہے

اس کے استعمال سے سسٹم ایسے ہو جاتا ہے جیسے ابھی نئ ونڈو کی ہے

خوبیاں

Ccleaner

ونڈو کی کارکردگی بڑھانے آپ کے پرائیوٹ ڈیٹا کو ختم کرنے اور ونڈو کی صفائی کے کام آتا ہے
یہ سسٹم سے غیر ضروری فائلوں ختم کرتا ہے جس سے ونڈو کی سپیڈ بہتر ہوتی ہے اور قیمتی ہارڈسک کی فری سپیس بڑھاتا ہے
یہ آپ کی آنلائن کام کے نشانات مٹاتا ہے
جیسے کے انٹرنیٹ استعمال کی ہسٹری
اس کے علاوہ یہ بہت آسانی سے سسٹم
رجسٹری کی صفائی کی بھی سہولت دیتا ہے
سب سے بڑی اس کی یہ خوبی ہے کہ یہ بہت سپیڈ سے کام کرتا ہے اور کسی بھی قسم کے سپائے وئیر یا وائرس سے پاک ہے
کام کی تفصیل
Internet Explorer, Firefox, Goggle Chorome, Opera, Safari
ان سب سے یہ نیچے دی گئی تفصیلات ختم کر دیتا ہے
Temporary files, history, cookies, Autocomplete form history, index.dat.

Windows
اس میں سے یہ سافٹ وئیر درج ذیل اندراجات ختم کر سکتا ہے
Recycle Bin, Recent Documents, Temporary files and Log files.

Registry Cleaner
رجسٹری کی مکمل صفائی کی تصیلات یہ ہیں
Advanced features to remove unused and old entries, including File Extensions, ActiveX Controls, ClassIDs, ProgIDs, Uninstallers, Shared DLLs, Fonts, Help Files, Application Paths, Icons, Invalid Shortcuts and more... also comes with a comprehensive backup feature.

Third-party applications
دوسرے سافٹ وئیرز جن کو یہ سافٹ وئیر سپورٹ کرتا ہے
Removes temp files and recent file lists (MRUs) from many apps including Media Player, eMule, Google Toolbar, Netscape, Microsoft Office, Nero, Adobe Acrobat, WinRAR, WinAce, WinZip اور بہت سے۔ ۔ ۔ ۔
ڈاون لوڈ لنک
http://www.filehippo.com/download_ccleaner