003 - سینڈ ٹو مینیو میں اپلیکیشن تحریر امان

SEND TO مینو میں اپنی پسند کی اپلیکشن

کسی بھی فائل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے کے لیے ونڈوز میں SEND TO کی کمانڈ موجود ہے، جسے آپ کسی بھی فائر پر رائٹ کلک کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

آپ رائٹ کلک کرکے SEND TO پر ماؤس کرسر لے جائیں گے تو آپ کو اس کی لسٹ میں کچھ اپلیکشن نظر آئیں گی جس میں کچھ بائی ڈیفالٹ ہوتی ہیں اور کچھ سوفٹ ویئر انسٹالیشن پراسیس میں ایڈ ہوتے رہتے ہیں اس لسٹ میں۔

اگر آپ کو کوئی اپنی پسند کی جگہ ایڈ کرنی ہے اس مینو میں تو اس کا طریقہ کار یہ ہے:

1) "اسٹارٹ" (START ) پر کلک کیجئے اور پھر "رن" (RUN) پر کلک کیجئے۔

http://img705.imageshack.us/img705/8596/step1hk.jpg

2) وہاں sendto لکھیں اور اینٹر کیجئے۔

http://img210.imageshack.us/img210/235/step2y.jpg

3) اب آپ کے سامنے sendto کی ونڈو کھل جائے گی۔

http://img11.imageshack.us/img11/5148/step3q.jpg

4) یہاں آپ کو وہ سب اپلیکشن نظر آرہی ہوں گی جو آپ دیکھتے ہیں SEND TO مینو میں، خالی جگہ پر رائٹ کلک کریں اور نیو پر ماؤس لے جاکر (NEW) (SHORTCUT) پر کلک کریں۔

http://img211.imageshack.us/img211/8312/step4.jpg

5) اب جو ونڈو آئے گی آپ کے سامنے اس میں براؤز (browse) کے بٹن پر کلک کیجئے اور جس فولڈر، اپلیکشن/ ڈرائیو، آپ کو ایڈ کرنا ہے اس کا ایڈریس دیں۔ مثال کے طور پر آپ ڈی ڈرائیو میں موجود example نامی فولڈر کو ایڈ کرنا چاہتے ہیں تو ڈی ڈرائیو میں جاکر example نامی فولڈر کو سلیکٹ کریں اور اوکے پر کلک کریں۔

http://img85.imageshack.us/img85/2285/step5t.jpg

6) NEXT کے بٹن پر کلک کریں، اور اگلی ونڈو کے شارٹ کٹ نیم نامی باکس میں کوئی بھی اپنی پسند کا مناسب نام رکھ دیں اس فولڈر/اپلیکشن کے حساب سے، اور FINISH پر کلک کریں۔

http://img27.imageshack.us/img27/9302/step6z.jpg

اب آپ دیکھ سکتے ہیں کسی بھی فائل، فولڈر پر رائٹ کلک کرکے اور SEND TO مینو میں جاکر کہ آپ کی ایڈ کی ہوئی اپلیکشن / فولڈر وہاں آگیا ہے، آپ اس کو اس میں کاپی کرسکتے ہیں۔ جس سے آپ کا کافی ٹائم بچے گا۔

http://img197.imageshack.us/img197/3116/step7end.jpg