004 - ایک ایس ایکسل میں ٹیکسٹ تحریر امان

ایم ایس ایکسل میں ٹیکسٹ کو چھوٹا / بڑا کرنا

ایم ایس ورڈ میں تو ہم کسی بھی ورڈ/ٹیکسٹ کو بڑے حروف یا چھوٹے حروف میں تبدیل کرسکتے ہیں CHANGE CASE کے آپشن کے ذریعے، مگر یہ آپشن ایم ایس ایکسل میں موجود نہیں۔ اگر آپ ایکسل میں بھی یہ آپشن چاہتے ہیں تو:

1) ایم ایس ایکسل اوپن کیجئے، اور کسی بھی سیل میں کچھ لکھ دیں اور ٹولز مینو میں جاکر، مایکرو (MACRO) میں جائیں اور وہاں سے RECORD NEW MACRO پر کلک کریں۔

http://img258.imageshack.us/i/61574799.jpg/

2) اگلی ونڈو میں اپنے مایکرو کو نام دیں اور کوئی شارٹ کٹ کی، پھر اوکے پر کلک کریں۔ شارٹ کٹ کی ایسی ہونی چاہئے جو کسی اور آپشن کے زیرٍ استعمال نہ ہو۔ پکچر ملاحظہ ہو۔

http://img707.imageshack.us/i/51837488.jpg/

3) دوبارہ ٹولز مینو سے مایکرو میں جاکر اس بار MACROS کو کلک کیجئے۔ آپ کے سامنے ایک ونڈو آئے گی جس میں آپ کا بنایا ہوا مایکرو changecase لسٹ میں موجود ہوگا۔ آپ اس مایکرو کو سلیکٹ کرکے ایڈیٹ کے بٹن پر کلک کیجئے۔ پکچر ملاحظہ ہو۔

http://img341.imageshack.us/i/20975827.jpg/

4) اب جو ونڈو آئے گی وہ اس طرح سے نظر آئے گی

http://img46.imageshack.us/i/52069397.jpg/

یہاں آپ جو کوڈ لکھا دیکھ رہے ہیں اس کو مٹا دیں پورا کا پورا یعنی اس طرح

http://img109.imageshack.us/i/82442735.jpg/

5) اب یہاں یہ کوڈ کاپی پیسٹ کردیں

()Sub ConvertCase
Dim Rng As Range
For Each Rng In Selection.Cells
If Rng.HasFormula = False Then
if rng.value = LCase(Rng.value) then
(Rng.Value = UCase(Rng.Value
else
(Rng.Value = LCase(Rng.Value
end if
End If
Next Rng
End Sub

http://img717.imageshack.us/i/60947161.jpg/

6) اس کے بعد اس ونڈو کو کلک کردیں اور ایکسل پر لوٹ آئیں۔ اب اس سیل کو سلیکٹ کریں جس کے ٹیکسٹ کو آپ نے چھوٹا یا بڑا کرنا ہے۔ اور ٹولز مینو میں جاکر مایکرو میں جائیں اور وہاں سے اپنا بنایا ہوا changecase والا مایکرو سلیکٹ کرکے رن کریں یا پھر جو آپ نے پہلے شارٹ کٹ کی رکھی تھی جیسے ctrl + y اسے پریس کریں۔ آپ کا مطلوبہ آپشن اب ایکسل میں موجود ہے۔ چھوٹے ٹیکسٹ کو بڑا کیجئے اور بڑے کو چھوٹا۔

http://img682.imageshack.us/i/91450829.jpg/

http://img15.imageshack.us/i/12845797.jpg/