ادارہ: سوال آپ کے جواب ہمارے

السلام علیکم
بہت سے ایسے سوالات ہوتے ہیں نا جن کے جوابات نہیں مل رہے ہوتے؟ ایسے ہی ضروری سوالات ہمارے ون اردو ممبران کے ذہنوں میں بھی ادھم مچاتے رہتے ہیں (اور وہ ون اردو پر)۔ آپ بے فکر ہوجائیں اب ہم نے اس کا حل نکال لیا ہے (اگر نہ نکالتے تو فورم ہل کر رہ جاتا، سرور بھائی کے حکم پر عمل کرنا پڑا کہ "انہیں" بٹھادو ورنہ میں بیٹھ جاؤں گا)۔
اس شمارے کے "سوال آپ کے۔ ۔ ۔ جواب ہمارے" کے ساتھ حاضر ہیں۔ آپ کے چٹ پٹے سوالوں کے ہم نے معصومانہ جواب دیے ہیں۔ ۔ ۔(ظاہر ہے ہم نے جو دیے ہیں)۔ صرف ایک پی ایم کریں اور اگلے شمارے میں اپنے "مشکل ترین" سوالوں کے جوابات حاصل کیجیے۔ ضروری نہیں کہ سوال آپ کے ذہنوں میں ادھم مچائیں تو آپ فورم پر ادھم مچانا شروع کردیں۔ ۔ ۔ کوئی الجھن ہو تو ہم ہیں نا!

روزبیہ خواجہ

1۔ ہم بچے سے بوڑھے ہوتے ہیں۔ بوڑھے سے بچے کیوں نہیں ہوتے؟؟؟

شاید ہم بھی مہنگائی کی طرح ہیں کہ جو بڑھتی ہی ہے، کبھی کم نہیں ہوتی۔

2۔ جب کسی کو چوٹ لگتی ہے۔ تو ایسا کیوں کہتے ہیں کہ اسے دن میں تارے نظر آنے لگے۔ ایسا بھی تو کہہ سکتے ہیں نا کہ رات میں دن نظر آنے لگا؟؟

وہ کیا ہے کہ تاریخ سے ثابت ہے کہ چوٹ ہمیشہ دن کو ہی لگتی ہے۔ اس لئے جو کچھ بھی دکھائی دے گا، وہ دن کو ہی دکھائی دے گا اور ویسے بھی تارے نظر آنے سے اچھا کیا کام ہو سکتا ہے۔

3۔ مرغی ہر وقت دانہ ہی کیوں چگتی رہتی ہے۔ اسے کوئی اور کام نہیں؟؟؟

مرغی بھی یہی سوچتی ہو گی کہ یہ دو ٹانگوں والی مخلوق دانہ کیوں نہیں چگتی؟ ان کو بھوک نہیں لگتی کیا۔

4۔ اگر کوئی ہمارے کان کو ہر وقت نقصان پہنچانا چاہے یعنی کوئی کانٹا چھری لے کر تو ہم خود کو کیسے بچا سکتے ہیں؟؟

اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کان سے جو چیز اندر جائے اس کو دوسرے کان سے نکال باہر کریں۔ آزمائش شرط ہے۔

5۔ مرد گنجا ہوتا ہے۔ عورت ہوتی تو؟؟؟

عورت گنجی ہوتی تو بھی مرد ہی کی شامت تھی۔ گھر کی ایک الماری ہر موقعے کے لئے مختلف قسم کی وگوں کی پارکنگ لاٹ کا کام دیتی۔

6۔ پاگلوں کے لیے پاگل خانہ ہے۔ بیوقوفوں کے لیے بیوقوف خانہ کیوں نہیں؟؟؟

تجویز اچھی ہے لیکن آج کل خانے شارٹ ہیں تو شاید اس لئے بچت کر لی گئی ہو گی۔ ورنہ تو عقلمند خانہ بھی ہونا لازمی تھا۔

7۔ خواتین چھپکلی سے ڈرتی ہیں۔ اس سے دور بھاگتی ہیں جبکہ چھپکلی خواتین سے۔ ایسا کیوں؟؟؟

گھائل کی گھت گھائل جانے، اور نہ جانے کوئی۔

Hina Rizwan

پرانے زمانے کی محبت اور نئے زمانے کی محبت میں کیا فرق ہے؟

پرانے زمانے کی محبت پرانی ہو چکی ہے اور نئے زمانے کی محبت ابھی تازہ ہے۔ یہ آپ ایک ہی بندے کی نئی اور پرانی محبتوں کا پوچھ رہی ہیں نا۔

اتنا چھوٹا سا تو دن ہوتا ہے اُس میں بھی لوگ تین تین ٹائم کیوں کھاتے ہیں؟

تا کہ باقی سب کو بتا سکیں کہ ہم 'کھاتے پیتے' گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

کمپوزنگ کے دوران مجھے نیند کیوں آتی ہے؟ اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا کوئی طریقہ؟

کمپوزنگ کے دوران نیند سے آنکھوں کے گرد حلقے پڑ جاتے ہیں اور بندے کی عمر سات سال زیادہ لگنے لگ جاتی ہے۔ اور بال بھی جلدی سفید ہوتے ہیں۔

طالعہ

1۔۔پاکستان کب آزاد ہو گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔دوبارہ؟

پاکستان کو عمر قید ہو چکی ہے جی اور وہ بھی قیدِ بامشقت۔ اس کے پورا ہونے کے بعد ہی آزاد ہو سکے گا۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک سرنگ بنا کے نکل لے۔ اس کام کے لئے ایک کمیٹی بنائی جا سکتی ہے۔

2۔ فیملی پالیٹکس میں کامیاب ہونے کا آسان طریقہ بتائيے؟

یہ سوال چوائس پہ چھوڑا جا سکتا ہے۔

3۔ آج کل محبتوں سے جینے کے لیے زندگی تھوڑی ہے ۔ لوگ نفرتوں کے لیے کیسے ٹائم نکال لیتے ہیں؟

لوگ بڑے ڈھیٹ ہیں جی۔ اوور ٹائم لگا کے ایسے کام کر لیتے ہیں۔

4۔ ایران کے بعد کس ملک پر پابندیاں متوقع ہیں؟

سوال ایسا بھی ہو سکتا تھا کہ کس ملک پہ پابندیاں متوقع نہیں ہیں؟۔

5۔ خوش گمانیاں گھٹ گئيں ، بدگمانیاں بڑھ گئيں۔ وجہ؟

ہوا ہی کچھ عالم میں اور چلتی جاتی ہے
کہ ہنر کی عیب کی صورت بدلتی جاتی ہے
سوبی

میری دوست کشتاج کو خواب دیکھنے کا بہت شوق ہے لیکن اس کو نیند نہیں آتی تو کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ وہ سوئے بغیر یعنی جاگتے میں خواب دیکھ سکیں۔

یہ تو آسان سا طریقہ ہے جی۔ واپڈا والے اس کے مواقع اکثر پیدا کرتے رہتے ہیں جب گرمی کے مارے نیند نہیں آتی اور بندہ جاگتے میں سونے کے خواب دیکھتا ہے۔

میری اک اور دوست ہے روزبیہ خواجہ اس کو پی ایم کرنے کا بہت شوق ہے "مجھ کو" تو میرا پی ایم باکس فل ہو جاتا ہے تو کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ پی ایم باکس بھی فل نا ہوں اور وہ پی ایم پر پی ایم بھی کرتی جائے۔

سنہری رکنیت کا حصول اس سلسلے میں مدد و معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ کہ فراخیٔ ان باکس بھی اس کے ذیلی اثرات میں سے ایک ہے۔

احمریں

1،سس مجھے اس سے بہت ڈر لگتا ہے، کیا کروں؟

اس سے تو سبھی ڈرتے ہیں جی۔

2،آج کے مجنوں کہاں رہنا پسند کرتے ہیں؟

آج کل کے مجنوں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بیٹھ کے کیبل پہ لیلٰی مجنوں فلم دیکھتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

3،گھر میں چیزوں کو سجایا جاتا ہے اور دل میں؟

دل میں ان چیزوں کو سجانے پہ خوش ہوا جاتا ہے۔

4،اگر ہنستے ہنستے آنکھ بھر آئے تو؟

پھر وہ والا گانا گنگنانا چاہیے
آنکھ بھر آئی ہے، دل گھبرایا ہے
عشق دیوانوں کو کس موڑ پہ لایا ہے
وغیرہ وغیرہ۔۔

5، چاند' ہوا' خوشبو' بادل اور۔۔۔۔۔۔۔؟

اور بجلی۔