002 - آیت مبارکہ، حدیث نبویﷺ: محسنہ

بِسۡمِ اللهِ الرَحۡمٰنِ الرَحِيۡم

اِنَّ اللهَ يَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَالاِحۡسَانِ وَاِيۡتَآئِ ذِی القُربٰی وَیَنۡھٰی عَنِ الفَحۡشآءِ وَالۡمُنکَرِ وَالبَغۡیِ یَعِظُکُمۡ لَعَلّکُمۡ تَذَکّرُوۡنَ ہ
(سورۂ نحل : رکوع ۱۳)

ترجمه :
بیشک اللہ تعالٰی حکم فرماتے ہیں عدل کا اور اِحسَان کا اور قرابت داروں کو دینے کا اور منع فرماتے ہیں فحش باتوں سے اور بُری باتوں سے اور کسی پر ظلم کرنے سے، حق تعالٰی شانه تم کو نصیحت فرماتے ہیں تاکہ تم نصیحت کو قبول کرو۔

حدیثِ مبارکه :
حضورِ اقدس صلّی اللہ علیه وسلّم کا ارشاد ہے: که صدقہ کرنا مال کو کم نہیں کرتا اور کسی خطاوار کے قصور کو معاف کر دینا معاف کرنے والے کی عزّت ہی کو بڑھاتا ہے اور جو شخص اللہ جل شانه کی رضا کی خاطر تواضع اختیار کرتا ہے تو حق تعالٰی شانه اُس کو رفعت اور بلندی عطا فرماتے ہیں۔
(رواہ مسلم و مشکٰوة)