004 - نعت مقبول ﷺ از کاظمی

جزی اللہ عنا
سیدنا محمدا” ما ہو اہلہ
-
جزی اللہ عنا جزی اللہ عنا
جزی اللہ عنا جزی اللہ عنا
-
جزی اللہ عنا جزی اللہ عنا
جز ی اللہ عنا نبی مکرم
جزی اللہ عنا جزی اللہ عنا
جز ی اللہ عنا شفیع معظم
-
بھٹکتے تھے در در ، ہمیں جس نے آ کر
ترا در دکھایا ، ترے در پہ لایا
تری بندگی کا قرینہ سکھایا
جز ی اللہ عنا جز ی اللہ عنا
-
خاک زمیں سے جنہوں نے اٹھایا
اپنا بنایا ، گلے سے لگایا
خیر الامم کے درجے پہ لایا
جزی اللہ عنا جزی اللہ عنا
-
کبھی گھوڑا آ گے بڑھانے پہ جھگڑا
کبھی پانی پینے پلانے پہ جھگڑا
جھگڑوں کو جن نے آ کر مٹایا
جزی اللہ عنا جز ی اللہ عنا
۔
عربی کو عجمی سے جن نے ملایا
مواخات سے ہم کو بھائی بنایا
دلوں کو ہمارے دلوں سے ملایا
جزی اللہ عنا جز ی اللہ عنا
-
تو رب ہے، تو خالق ہے، مالک ہمارا
ترا جس نے ہم سے تعارف کرایا
ترا حکم لایا، ترا خط سنایا
جزی اللہ عنا جزی اللہ عنا
-
نہ بڑھنے کی جرأت، نہ بچنے کی ہمت
شرمسا ر ہم جو ہوں روز قیامت
شفاعت سے جن کی ملے تیری بخشش
جزی اللہ عنا جزی اللہ عنا
-
جزی اللہ عنا جزی اللہ عنا
جزی اللہ عنا نبی مکرم
جزی اللہ عنا جزی اللہ عنا
جزی اللہ عنا شفیع معظم