005 - تبصرہ از سمارا

السلام علیکم

میگزین کا تیسرا شمارہ سامنے آیا، پہلی توجہ تو تصاویر اور ڈیزائننگ نے ہی لے لی۔ ڈیزائننگ ٹیم کی کوششوں اور محنت کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی۔ اس کے لئے ایک ہی لفظ ہے اور وہ ہے بہترین۔ تیسرے شمارے میں تحاریر کا معیار بھی پہلے سے بہت بہتر محسوس ہوا۔ ادبی سیکشن میں شامل مضامین تو جیسے میگزین کی جان تھے۔ تمام لکھنے والوں نے اپنے اپنے خیالات کو بہترین انداز سے لکھا اور پڑھنے والے کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ قسط وار ناولز کا سلسلہ بھی اچھا ہے۔ محسن حامد کے ناول کے ترجمے نے تو جیسے بازی مار لی ہے۔ اس نئے سلسلے پر ندیم اختر بھائی کو بہت مبارکباد۔ انٹرٹینمنٹ کے سیکشن میں بگ بی کی تحریر دیکھ کر کچھ مایوسی ہوئی۔ اب تک اس سیکشن میں گُم گشتہ پاکستانی فنکاروں کا ذکر ہو رہا تھا، اس دفعہ بھی امید تھی کہ کسی پاکستانی فنکار کا ہی ذکر ہوگا، جن کے بارے میں عموماً نہیں لکھا جاتا۔ انڈین اداکاروں کے بارے میں معلومات تو عام دستیاب ہیں۔ امید ہے اس طرف بھی توجہ دی جائے گی۔ اس دفعہ مشہور مصنّفین جیسے آمنہ احمد اور ساحرہ جی کی تحریروں کی کمی محسوس ہوئی۔ امید ہے اگلی دفعہ ان کا لکھا ہوا کچھ نہ کچھ پڑھنے کو ملے گا۔ اب اجازت دیجئے، اس دعا کے ساتھ کہ میگزین کا یہ سفر کامیابی کی نت نئی منزلیں طے کرتا رہے۔

وعلیکم السلام،
آپ کی قیمتی آرا کا شکریہ۔ کوشش یہی رہے گی کہ پاکستانی فنکاروں کے حالات زندگی آپ تک پہنچائیں جائیں۔۔ اور اس بار مصنفین کی فہرست آپ کو مطمئن کردے گی۔۔