006 - تبصرہ از کائنات

السلام علیکم،
یہ ون اردو میگزین کا تیسرا شمارہ تھا، مجھے خوشی ہے کہ میگ دن بہ دن خوب سے خوب تر اور خوبصورتی کے معیار پر پورا اترتا محسوس ہو رہا ہے۔ یہ خیال ابھی تک دل میں نہیں آیا کہ اس سے پہلے والا شمارہ زیادہ اچھا لگا تھا۔

اس کے بعد تحاریر اور لکھنے والے رائٹرز پر نظر کی اور تفصیل سے پڑھنے کا کام اگلی نشست کے لیے رکھ لیا۔ پھر دو تین بار کی نشست میں شمارہ مکمّل کیا۔ ماشاءاللہ، سب ہی بہت خوب لکھ رہے ہیں۔ ناول اور افسانے عموماً زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ مگر ان کے ساتھ ساتھ مجھے ادبی مضامین نے بہت متاثر کیا۔ ایک تھا بادشاہ، نقّارہ، واہ گڈ، ہمارے مسائل ہمارے رویّے، جیسی تحاریر مجھے ادبی شائقین کے لیے بہترین تحفہ لگیں۔

ناول، افسانے تقریباً سارے پڑھے، مگر انہیں میں خونی بھیڑے کا ٹائٹل پڑھ کر اچنبھے میں آ گئی۔ ایک لمحے کو لگا کہ میں شاید جاسوسی ڈائجسٹ، نئے افق، سرگزشت میں سے کوئی سٹوری پڑھنے لگی ہوں۔ مزاحیہ تحاریر پڑھنا مجھے ویسے ہی اچھا لگتا ہے۔ مگر اس بار صرف دو سٹوریز تھیں۔ ان کی کمی کا احساس ہوا۔ وہ کمی مزاحیہ شاعری سے پوری کرنے کی کوشش کی۔

اور سفر نامہ دیکھ کر اونہوں۔۔۔ میں کتنی خوشی محسوس کرتی ہوں۔ وہ آپ کبھی نہیں جان پائیں گے۔ نظمیں غزلیں اپنی جگہ بہت اچھی تھیں۔
دلپسند بھائی ہمیشہ کی طرح کچھ اچھا ہی لے کر آتے ہیں۔ پچھلی صدی کے ملینیئم ایکٹر امیتابھ بچن بارے لکھا۔ واہ کیا فلمیں تھیں ایک سے بڑھ کر ایک۔۔۔ اس اینگری مین کی۔ قلی، ڈان، نمک حلال، ستے پہ ستہ، خود دار، مہان، کبھی کبھی، مجبور، زنجیر، ایک نظر، سلسلہ، شعلے اور میری پسند کی فلم وہ تھی جس میں ان کا اینگری ہونا پتہ نہیں کہاں چلا گیا تھا۔ جی ہاں۔۔۔ سوداگر فلم کی بات کر رہی ہوں۔ جس میں ان کے ساتھ اداکارہ نوتن نے کام کیا تھا۔
کچن اس بار مینا اور نور نے بہت اچھے سے سنبھالا ہوا تھا۔ اور ناز حسین نے ہمیشہ کی طرح لیڈیز کو خوبصورت بنانے کا سیکشن، اور ننّھے منے بچوں کا دل بہلا رہی تھیں مونا اور ناز۔ اور نیا سلسلہ۔۔۔ سوال آپ کے جوابات ہمارے۔۔۔ آتے ہی چھا گیا۔ مجھے بھی کسی سوال نے پریشان کیا تو ان ہی سے رابطہ کروں گی۔ سب سے مشکل سیکشن تھا سائنس والوں کا۔ پر سمارا کے مضمون نے بہت انفارمیشن دی اور کامیابی کی کنجی والی تحریر نے۔
سروے سیکشن بہت اچھا لگا۔
مجموعی طور پر مجھے پورا شمارہ بہت اچھا لگا۔ شمارے کو چار چاند لگائے ہوئے تھا۔۔۔ شاعرہ فاخرہ بتول۔۔۔ کا انٹرویو۔

وعلیکم السلام،
آپ کے سوال ہم کو پریشان نہیں خوش کریں گے۔۔ منتظر رہے گے سوالوں کے۔۔ اتنے تفصیلی تبصرہ کے لیے شکریہ۔۔