007 - تبصرہ از امیرہ

السلام علیکم!
پہلی دفعہ ماہنامہ ون اردو پڑھا ہے اور مجھے ہر لحاظ سے اچھا لگا، ون لگا۔ سلمان سلو کی تحریر بہت پسند آئی۔ فرقہ باطلہ کے عقائد انٹیلکچول تحریر تھی۔
مُجھے بیوٹی بکس کے مشورے بہت پسند آئے اور ریسپیز میں مینا سس کی 'پینا کولاڈا' سے گرمی دور بھاگتی محسوس ہوئی۔
'ایک تھا بادشاہ' بہت اچھے انداز میں لکھی گئی تھی، لیکن اینڈ پر مزہ کرکرا ہو گیا۔ ایسے اچھے بادشاہ ایسے تھوڑی اقتدار منتقل کرتے ہیں، وہ بچارے تو وزراء کی محلّاتی سازشوں کا شکار ہو کر شہید ملّت بنتے ہیں۔ نقّارہ علامتی تحریر تھی۔
بچّوں کے سیکشن میں 'واقعہ ایک مرد مومن کا' اچھی تحریر تھی۔ ۔ ممبران کی محبّتیں اور محنت نظر آ رہی ہے، جس کے لیے ون اردو ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہر سیکشن اپنے آپ میں مکمّل ہے۔ لیکن مجھے اسلامی سیکشن چھوٹا لگا۔ میرا مشورہ ہے کہ اس سیکشن میں انبیاء کرام یا اولیاء اللہ کے حالاتِ زندگی کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

وعلیکم السلام،
آمد کا شکریہ۔۔ کوشش کریں گے انبیا/ اولیاء کرام کے حالات حاضرہ بھی شامل کیے جا سکیں۔۔