010 - تبصرہ از روشنی

روشنی

ون اردو میگزین کے تیسرے شمارے میں سب سے پہلی محنت ڈیزائننگ ٹیم کی نظر آئی۔ بہترین مزیّن ہوئے سرِورق کو دیکھ کر ہم نے مدیرہ جی کے پیغام کو پڑھا اور سراہا اور پھر اپنی نظر حمد و نعت پر آ ٹھہری، عقیدت بھری نگاہ سے خوبصورت کلام کو پڑھا اور پھر ادبی تحاریر، اردو مضامین، مزاحیہ تحاریر اور شاعری کو پڑھتے پڑھتے زیر ہو گئے۔ ہر تحریر ایک سے بڑھ کر ایک تھی، لیکن مجھے افسانہ سیکشن زیادہ دلچسپ لگا، خاص کر حرا قریشی کا "بکھرنے سے پہلے" بہترین تھا، مجموعی طور پر شمارے کا معیار بہتر ہوا ہے، امید ہے آئندہ بھی اتنی اچھی تحاریر پڑھنے کو ملیں گی۔

آپ کی تشریف آوری کا شکریہ۔