012 - تبصرہ از حرا قریشی

السلام علیکم!
ماہنامہ ون اردو کے اب تک کے تینوں شمارے ہی بے حد پسند آئے۔ پہلے دو کی طرح تیسرا شمارہ بھی بہترین تھا۔ کوور، ڈیزائننگ، اور تمام تحاریر بہت اچھی لگیں۔ سب سے پہلے مدیرہ جی کا "عرض حال" پڑھا۔ ان کی باتیں پڑھ کر کہیں سے بھی نہیں لگتا کہ وہ پہلی دفعہ مدیرہ بنی ہیں۔ بلکہ مُجھے تو شک ہے، وہ پہلے بھی کسی ڈائجسٹ کی مدیرہ رہ چکی ہیں۔ اس دفعہ کا عرضِ حال بھی بہت اچھا لکھا تھا۔ خاص طور پر آخری بات کہ "خیال رکھیے گا ان لوگوں کا جنہوں نے آپ کی جیت کے راستے میں اپنا بہت کچھ ہار دیا ہوتا ہے۔" میگزین ٹیم کی طرف سے آیت اور حدیث نبوی ﷺ کا انتخاب بھی بہت اچھا تھا۔ جزاک اللہ۔ حمد اور نعت بھی پچھلے شماروں کی طرح بہترین تھیں۔ اس کے بعد تبصرے پڑھے۔ تبصرے کرنے والے ممبرز کا بے حد شکریہ کہ وہ نہ صرف ہماری تحاریر پڑھتے ہیں بلکہ حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ اسلامی تحاریر بھی بہت پسند آئیں۔ خاص طور پر "فرقہ باطلہ اور ان کے عقائد" بہت معلوماتی تحریر تھی۔
اس کے علاوہ ادبی سیکشن کی تمام تحاریر، کچن کورنر کی ریسیپیز، آئی ٹی سیکشن اور شاعری سب بہت شوق سے پڑھیں۔ سب نے ہی بہت اچھا لکھا تھا۔
امید ہے گزشتہ شماروں کی طرح چوتھا شمارہ بھی بہترین ہوگا۔

وعلیکم السلام،
آپ کا بھی بے حد شکریہ۔۔ اسی طرح رونق افروز رہیں۔